نے سَگا باپ ظاہِر کِیا تو گنہگار و عَذابِ نار کا حَق دار ہے ۔ (1)
شَیْخُ الحدیث ، حضرت علامہ مولاناعَبْدُالمُصْطَفٰے اَعْظَمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : آج کل بے شُمارلوگ اپنے آپ کوصدّیقی وفارُوقی وعثُمانی وسیِّدکہنے لگے ہیں!اِنہیں سوچنا چاہیے کہ وہ لوگ ایساکرکے کتنے بڑے گناہ کے دَلْدَل میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ خُداوند ِکریمعَزَّ وَجَلَّ ان لوگوں کو صِراطِ مستقیم پر چلنے کی تَوفِیق عَطا فرمائے اور اِس حَرام و جَہنَّمی کام سے اِن لوگوں کو تَوبہ کی تَوفِیق عَطا فرمائے ۔ (2) ( آمین)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مذاق میں جھوٹ بولنا :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس میں کوئی شک نہیں کہ جُھوٹ ہمارے مُعاشَرے میں ایک وائرس( جراثیم) کی طرح پھیلاہواہے ۔ شایدہی ہماری کوئی بیٹھک یعنی مَجْلِس جھوٹ سے مَحفُوظ ہوتی ہو ، خُصُوصاًمذاق میں جھوٹ بولناتوبہت عام ہے ، خُوش گپیوں کے لئے مَحفِل سجا نااورپھراسے رنگ دینے کے لئے جھوٹے چُٹکلے ، جھوٹی کہانیاں اورجھوٹے قصّے سنا کرلوگوں کوہنسانا ، اسی طرح موبائل فون کے ذریعے اَفواہیں اُڑانا ، سوشَل مِیڈیا( Social Media ) کے ذریعے کسی کی طرف جُھوٹی بات مَنْسُوب کرکے پھیلاناتوگویامَعیُوب ہی نہیں سمجھاجاتا ، حالانکہ اِن سب باتوں میں شَیْطان کی خُوشی اوراپنی آخِرت کی بربادی ہے ۔ جُھوٹ کی مُرَوَّجَہ صُورتوں میں سے ایک اور خَطَرناک صُورت کورٹ( عدالت) میں جُھوٹی گواہی دینابھی ہے ۔ جُھوٹ کی یہ صُورت یعنی کورٹ میں جُھوٹی گواہی دیناسب میں خَطَرناک ہے ،
________________________________
1 - پردے کے بارے میں سوال جواب ، ص۳۷۹
2 - جہنم کے خطرات ، ص۱۸۲ملخصاً