Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
138 - 541
 کی : کھجوردوں گی ۔ اِرْشادفرمایا : اگرکچھ نہ دیناہوتاتویہ تمہارے ذِمّے جُھوٹ لِکھاجاتا ۔ (1) 
سچّی بات سِکھاتے یہ ہیں		سِیدھی راہ چَلاتے یہ ہیں
اپنی بنی ہم آپ بگاڑیں		کون بنائے بناتے یہ ہیں(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!یہ بات بَخُوبی معلوم ہوگئی کہ بچّوں کے ساتھ بھی جُھوٹ بولنے کی شرعاًاِجازت نہیں ، لہٰذاآج تک جس نے ایساکیااُسے فَوراًسچّی تَوبہ کرنی  چاہیے اور ہمیشہ سچ کی عادت اپنانی چاہیے ۔ خُود بھی جُھوٹ سے بچئے  اور اپنی اَولاد کو بھی اس بُری عادت سے بچانے کا سامان کیجئے ۔  اس کے لئے شیْخِ طریقت ، اَمِیرِ اہلسنّت ، بانِیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے 36صفحات پرمشتمل رِسالے ”جُھوٹاچور“ کاخُودبھی مُطالَعہ کیجئے اوراپنے بچّوں کوبھی یہ رِسالہ پڑھنے کی تَرغِیب دلائیے ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّجُھوٹ بولنے کی عادت سے جان چُھوٹ جائے گی ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جُھوٹے اَلقابات لگانا :
	میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!ہمارے ہاں چندایسی اِصْطِلاحات ہیں ، جوکسی خاص مَنْصب یا خاص ڈِگْری(  degree) پر دَلالت کرتی ہیں ، لیکن دھوکا ، فریب اوربہت زِیادہ جُھوٹ بولنے کے سبب ، اِن اِصْطِلاحات کو ایسے لوگ بھی اِسْتِعْمال کرتے نَظَرآتے ہیں ، جن کااِن ڈِگریوں اورعُہدوں سے دُوردُورکاتَعَلُّق نہیں ہوتا ، اگر کچھ تَعَلُّق  اور نِسبَت ہو



________________________________
1 -   ابوداود ، کتاب الادب ، باب فی التشدید فی الکذب ، ۴ / ۳۸۷ ، حدیث : ۴۹۹۱
2 -    حدائق بخشش ، ص۴۸۱ ، ۴۸۲