جُھوٹ کی مُختلف تباہ کاریاں سُنْتے ہیں ۔ چنانچہ
جُھوٹ کے بھیانَک نَتائج :
٭ … جب بندہ جُھوٹ بولتاہے ، تواس کی بَدبُو سے فِرِشتہ ایک مِیْل دُورہٹ جاتا ہے ۔ (1) ٭ … جُھوٹ بولنابہت بَڑی خِیانت ہے ۔ (2) ٭ … جُھوٹ ایمان کے مُخالِف ہے ۔ (3) ٭ … لوگوں کوہنسانے کے لئے جھوٹ بولنے والے کے لئے ہلاکت ہے ۔ (4) ٭ … لوگوں کوہنسانے کے لیے جھوٹ بولنے والاآسمان وزمین کے درمیانی فاصلے سے بھی زیادہ جہنَّم کی گہرائی میں گِرتا ہے ۔ (5) ٭ … جھوٹ بولنے سے مُنہ کالاہوجاتاہے ۔ (6) ٭ … جھوٹی بات کہنا کبیرہ گُناہ ہے ۔ (7) ٭ … جُھوٹ بولنانفاق کی علامتوں اورمُنافِق کی نشانیوں میں سے ہے ۔ (8) ٭ … جھوٹ بولنے والے قِیامت کے دن ، اللہعَزَّ وَجَلَّکے نزدیک سب سے زِیادہ ناپسندیدہ اَفراد میں شامِل ہوں گے ۔ (9)
میں فالتو باتوں سے رہوں دُور ہمیشہ چُپ رہنے کا اللہ سَلِیقہ تُو سکھا دے !
________________________________
1 - ترمذی ، کتاب البر والصلة ، باب ماجاء فی الصدق والکذب ، ۳ / ۳۹۲ ، حدیث : ۱۹۷۹
2 - ابوداود ، کتاب الادب ، باب فی المعاریض ، ۴ / ۳۸۱ ، حدیث : ۴۹۷۱
3 - مسنداحمد ، مسند ابی بکر الصدیق ، ۱ / ۲۲ ، حدیث : ۱۶
4 - ترمذی ، کتاب الزھد ، باب ماجاء من تکلم بالکلمة لیضحک الناس ، ۴ / ۱۴۲ ، حدیث : ۲۳۲۲
5 - شعب الایمان ، باب فی حفظ اللسان ، ۴ / ۲۱۳ ، حدیث : ۴۸۳۲
6 - شعب الایمان ، باب فی حفظ اللسان ، ۴ / ۲۰۸ ، حدیث : ۴۸۱۳
7 - معجم کبیر ، ۱۸ / ۱۴۰ ، حدیث : ۲۹۳ ، ملخصا
8 - مسلم ، کتاب الایمان ، باب بیان خصال المنافق ، ص۵۳ ، حدیث : ۲۱۰
9 - مساوئ الاخلاق للخرائطی ، باب ذم النفاق والتعوذباللّٰہ منہ ، ص۱۴۴ ، حدیث : ۲۹۹