Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
132 - 541
 طورپردیکھے جانے والے  ’’ مدنی مذاکرے   ‘‘ میں خودبھی شرکت کرتے رہیں اوردُوسروں تک بھی اس کی دعوت پہنچاتے رہیں ، دعوتِ اسلامی کاہردلعزیز ، 100فیصداسلامی چینل” مَدَنی چینل“خودبھی دیکھیں اوردُوسروں کوبھی دیکھنے کی ترغیب دِلاتے رہیں ۔ اگراِن مدنی کاموں میں مُستقل مزاجی کے ساتھ شرکت اوردعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اِستقامت نصیب ہوگئی تواللہعَزَّ  وَجَلَّاوراس کے پیارے رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی محبت مزید پختہ ہوگی ، صحابہ و اولیا کا مُبارک فیضان جاری و ساری ہوگا ، گناہوں سے دِل بیزار ہوگااور فِکْرِ آخِرت کے ساتھ سُنَّتوں کے مُطابِق زِندگی بَسَر کرنے کا بھی ذِہْن بنے گا ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ
ہمیں عالِموں اور بُزرگوں کے آداب		سِکھاتا ہے ہر دَم سَدا مَدَنی ماحول
یہاں سُنّتیں سیکھنے کو مِلیں گی		دِلائے گا خَوفِ خُدا مَدَنی ماحول(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہرعمل کانتیجہ :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم دُنیامیں جوعَمَل کرتے ہیں ، اُ س کے نتائج بھی ہمارے سامنے آتے  رہتے ہیں  ۔ اگرعَمَل نیک ہوتواس کانتیجہ بھی اچھا ہوگااور اگربُرا ہو تو یقیناً اُس کا نتیجہ بھی بُرا ہی سامنے آئے گا ۔ چُونکہ جُھوٹ بُرے اعمال سے تَعلُّق رکھتاہے ، تو اس کے نَتائج بھی بُرے ہی نکلتے ہیں ۔ بَسا اَوْقات جُھوٹ بولنے میں بظاہر فائدہ مَحسُوس ہورہا ہوتاہے ، مگر اَنجام بالآخِر بُرا ہی ہوتاہے ، اگر دُنیا میں بُرا نتیجہ سامنے نہ بھی آئے ، تب بھی قَبْروآخِرت میں اِس کے سبب ضَرور پَکَڑ ہوسکتی ہے  ۔ آئیے !اَحادیْثِ مُبارَکہ میں بَیان  کردہ  



________________________________
1 -    وسائل بخشش مرمم ، ص۶۴۷