Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
131 - 541
 سہہ سکنے والا ، آخِرت میں جبڑے چِیرے جانے پر ہونے والی تکلیف کس طرح برداشت کرسکے گا؟دُنیا میں ایک مچھر کے کاٹ لینے پر بے قَرار ہوجانے والا ، جھوٹ بولنے کی وجہ سے قَبْر میں ہونے والے عذاب کوکس طرح سہہ سکے گا؟لہٰذاہمیں تمام گناہوں کے ساتھ ساتھ جُھوٹ جیسے بَدترین گُناہ سے بھی بچنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ 
مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں :
	ہر طرح کے گُناہوں خُصُوصاً جھوٹ سے بچنے اور سچ کی عادت بنانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں ۔  یادرکھئے ! خَربوزے کودیکھ کر خَربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گُلاب کے پُھول میں رکھ دیا جائے تو اُس کی صُحبت میں رہ کر گُلابی ہوجاتا ہے ، اسی طرح تبلیْغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سِیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا ، اللہورسولعَزَّ  وَجَلَّوصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مہربانی سے بے وَقْعَت پتھربھی”اَنْمول ہیرا“بن کرخُوب جگمگاتا ہے ۔  اگرہم بھی جھوٹ ، غیبت ، چُغلی ، فلمیں ڈِرامے دیکھنے دکھانے ، گانے باجے سُننے سُنانے جیسی بُری عادتوں سے پیچھاچُھڑانا چاہتے ہیں تو ہاتھوں ہاتھ اس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر عملی طورپردعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کی سعادت حاصل کرتے رہیں ، عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سُنَّتوں کی تَرْبِیَت کے لئے راہِ خدا میں سفر اِخْتِیارکریں ، کامیاب زِندگی گُزارنے اوراپنی آخِرت سنوارنے کے لئے روزانہ فکرِمدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کے رِسالے میں دیے گئے خانے پُرکرکے ذِمہ دارکوہرمَدَنی( اسلامی) ماہ کی پہلی تاریخ کوجَمْع کروانے کامعمول بنالیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتِماع ، ہفتہ واراجتماعی