Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
130 - 541
تھااس کے ہاتھ میں لوہے کازنبورتھا ، جسے وہ بیٹھے ہوئے شخص کے جبڑے میں ڈال کراسے گدّی تک چیردیتا ، پھردوسرے جبڑے میں ڈال کراسے بھی چیردیتا ، اتنے میں پہلے والاجبڑا اپنی اصلی حالت پرلوٹ آتا ، میں نے اپنے ساتھ والے سے پوچھا : یہ کیاہے ؟تواس نے کہا : یہ جھوٹاشخص ہے ، اسے قیامت تک قبرمیں یہی عذاب دیاجاتارہے گا ۔ (1) 
	مشہوربُزرگ حضرت سیِّدُناابُوعبْدُالرَّحْمٰن حاتِم اَصَمّرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ”جھوٹا“دوزخ میں کُتّے کی شَکْل میں”حسد کرنے وا لا“سُؤرکی شَکْل میں اور”غیبت کرنے والا“بندرکی شَکْل میں بدل جائے گا ۔ (2) 
خَطاؤں کو میری مِٹا  یاالٰہی!		مجھے نیک خَصْلت بنا یاالٰہی!
مجھے غیبت و چُغلی و بَدگمانی		کی آفات سے تُو بچا یاالٰہی!
زبان اور آنکھوں کا قُفلِ مدینہ		عطا ہو پئے مُصْطَفٰے یاالٰہی!(3)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!		 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اس روایت میں جہاں حَسَد کے مَذمُوم جَذبے کودِل میں جگہ دینے والوں اور لوگوں کی غیبت کرنے والوں کے لیے دَرْسِ عِبْرت ہے ، وہیں جُھوٹ بولنے والوں کے لئے بھی سبق مَوْجودہے ۔ جُھوٹ بول کراِس فانی دُنیامیں وَقْتِی کامیابی پانے والاپُھولے نہیں سَماتا ، لیکن قَبْروآخِرت میں سِوائے کَفِ افسوس( یعنی افسوس سے ہاتھ مَلنے ) کے اِس کے پاس کوئی اور چارہ نہ ہوگا ۔  ذرا غور کیجئے ! دُنیا میں داڑھ کادَرْد نہ



________________________________
1 -    مساویٔ الاخلاق للخرائطی ، باب ماجاء فی الکذب   الخ ، ص : ۷۶ ، حدیث : ۱۳۱ ۔ جھوٹا چور ، ص۱۴
2 -   تنبیہ المغترین ، الباب الثالث  فی جملة اخری من الاخلاق ، و منھا سد باب الغیبة    الخ ، ص۱۹۴
3 -    وسائل بخشش مرمم ، ص۱۰۱ ، ۱۰۰