Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
128 - 541
(2)…ارشادفرمایا : بے شک سچائی نیکی کی طرف لے جاتی ہے اورنیکی جَنَّت کی طرف لے جاتی ہے اوربے شک بندہ سچ بولتارہتاہے یہاں تک کہاللہعَزَّ  وَجَلَّکے نزدیک صِدّیق ( یعنی بہت سچ بولنے والا) لکھ دیاجاتاہے ۔ جبکہ جھوٹ گُناہ کی طرف لے جاتاہے اورگُناہ جہنَّم کی  طرف لے جاتاہے اوربے شک بندہ جُھوٹ بولتارہتاہے ، یہاں تک کہاللہعَزَّ  وَجَلَّکے نزدیک کذّاب( یعنی بہت بڑا جُھوٹا) لکھ دیاجاتاہے ۔ (1) 
(3)…ایک شخص نے بارگا ہِ رسالت میں حاضِرہوکرعَرْض کی : یارَسُوْلَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!جہنَّم میں لے جانے والاعَمَل کون ساہے ؟ارشادفرمایا : جُھوٹ بولنا ، جب بندہ جھوٹ بولتاہے تو گُناہ کرتاہے اورجب گُناہ کرتاہے توناشُکری کرتاہے اورجب ناشُکری کرتاہے تو جہنَّم میں داخِل ہوجاتا ہے ۔ (2) 
ہائے نافرمانیاں بدکاریاں بے باکیاں		آہ! نامے میں گناہوں کی بڑی بھرمار ہے
زِندگی کی شام ڈھلتی جارہی ہے ہائے نَفْس!		گرم روز و شَب گناہوں کا ہی بس بازار ہے (3)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ان روایات سے پتاچلا!جُھوٹ کتنی ہَلاکت خیزبیماری ہے کہ مسلسل جھوٹ بولنے کی وجہ سے بندہ اللہعَزَّ  وَجَلَّکے نزدیک بہٹ بڑاجھوٹالکھ دیا جاتاہے ۔ ہم میں سے کوئی ہرگزیہ نہیں چاہے گا کہ ہمارا نام تھانے میں مُجْرِموں کے رَجِسٹر میں  دَرْج کر دیا جائے اوراگرایسا ہوجائے تو ہمارے دِن کا چین اور راتوں کی نیند و سُکُون 



________________________________
1 -   بخاری ، کتاب الادب ، باب قول اللّٰہ تعالٰی یایھا الذین امنوا   الخ ، ۴ / ۱۲۵ ، حدیث : ۶۰۹۴
2 -   مسنداحمد ، مسند عبداللّٰہ بن عمرو بن العاص ، ۲ / ۵۸۹ ، حدیث : ۶۶۵۲
3 -    وسائل بخشش مرمم ، ص۴۷۸