Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
125 - 541
  میں پکڑ لِیا اور کہا : یہ میرا مال ہے ! چور نے کہا : تم جُھوٹ بولتے ہو! اُس شَخْص نے کہا : ایسی بات ہے توقَسَم کھاکردِکھاؤ!یہ سُن کراُس چورنے ( کعبہ شریف کے سامنے ) ”مَقامِ ابراہیم“کے پاس کھڑے ہوکرقَسَم کھالی ، یہ دیکھ کرمال کے مالِک نے ”رُکْنِ یَمانی“اور”مَقامِ ابراہیم“کے درمیان کھڑے ہوکردُعاکے لئے ہاتھ اُٹھالئے ، ابھی وہ دُعا مانگ ہی رہا تھا کہ چورپاگل ہو گیااوروہ مکہ شریف میں اِس طرح چیخنے چِلَّانے لگا : ”مجھے کیاہوگیا؟اورمال کوکیاہوگیا!اور مال کے مالِک کوکیاہوگیا!“یہ خَبَراللہعَزَّ  وَجَلَّکے پیارے نبیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دادا جان حضرت سیِّدُناعَبْدُالْمُطَّلِبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکوپہنچی ، توآپ تشریف لائے اوروہ مال جَمْع کرکے جس کا تھا ، اُس شَخْص کو دے دیا اور وہ اُسے لے کرچلاگیا ، جب کہ وہ چورپاگلوں کی طرح( بھاگتا اور) چیختا چِلّاتا رہا ، یہاں تک کہ ایک پہاڑ سے نیچے گِر کر مرگیا اور  جنگلی جانور اُس کو کھا گئے ۔ (1) 
	میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!دیکھاآپ نے !چوری کرنے ، جھوٹی قسم کھانے اور جھوٹ بولنے والاکیسے عِبْرَت ناک انجام سے دوچار ہوا ۔ یادرکھئے !جُھوٹ تمام گُناہو ں کی جَڑاورتمام بُری عادتوں  میں سب سے بُری خَصْلت ہے ۔  جُھوٹ زبان سے بولا جاے ٔ خواہ عمل سے ظاہِر کِیا  جاے ٔ  بہر صُورت قابلِ مَذمَّت ہے ۔ 
جھوٹ کسے کہتے ہیں؟
	جُھوٹ کا مطلب یہ ہے کہ ’’ حقیقت کے برعکس کوئی بات کی جائے ۔   ‘‘ (2) یعنی اگر کسی نے پُوچھا : آپ ہفتہ واراجتِماع میں تشریف لائے تھے ؟ اور جواباً کہہ دیا : جی ہاں!( حالانکہ شِرکت نہیں کی)  ۔ کیاآپ  نے کھاناکھالیاہے ؟اور جواباً کہہ دیا : جی ہاں!( حالانکہ



________________________________
1 -    اخبار مکةللازرقی ، باب ماجاء فی الحطیم و این موضعہ ، ۲ / ۲۶
2 -   شرح مسلم للنووی ، مقدمة ، باب الکشف عن معایب رواةالحدیث ، ۱ / ۹۴