’’ سُنَّتیں اورآداب ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
مجھ کو جذبہ دے سفر کرتا رہوں پروَردگار
سنّتوں کی تربیت کے قافلے میں بار بار(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭…٭…٭…٭
سجدۂ تلاوت کاطریقہ
کھڑاہوکراَللہُ اَکْبَرکہتاہواسجدہ میں جائے اورکم سے کم تین بارسُبْحٰنَ رَبِیَ الْاَعْلٰیکہے پھر اَللہُ اَکْبَر کہتاہوا کھڑا ہوجائے ۔ پہلے ، پیچھے دونوں بار اَللہُ اَکْبَرکہنا سنت ہے اورکھڑے ہوکرسجدہ میں جانااورسجدہ کے بعدکھڑاہونایہ دونوں قیام مستحب ۔ ( عالمگیری ، ۱ / ۱۳۵)
سجدۂ تلاوت کے لئے اَللہُ اَکْبَرکہتے وقت نہ ہاتھ اٹھاناہے نہ اس میں تَشَہُّدہے نہ سلام ۔ ( تنویرالابصارمع ردالمحتار ، ۲ / ۵۸۰)
________________________________
1 - وسائل بخشش مرمم ، ص۶۳۵