Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
122 - 541
عِمامہ شریف  کی سنتیں اورآداب : 
	پہلے دوفرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ ہوں :  ٭ …  جماعت اورعِمامے کے ساتھ نَماز10ہزارنیکیوں کے برابرہے ۔ (1) عمامے کے ساتھ ایک جُمُعہ بغیرعمامے کے 70جُمعوں کے برابرہے ۔ (2)  ٭ …  عِمامہ قبلہ رُوکھڑے کھڑے باندھئے ۔ (3)  ٭ …  عمامے میں سنّت یہ ہے کہ ڈھائی گزسے کم نہ ہو ، نہ چھ گزسے زیادہ اوراس کی بندِش گنبدنُما ہو ۔ (4)  ٭ …  رومال اگربڑا ہو کہ اتنے پیچ آسکیں جوسرکوچھپالیں تووہ عِمامہ ہی ہوگیا اور چھوٹا رومال جس سے صرف دو ایک پیچ آسکیں لپیٹنا مکروہ ہے ۔ (5)  ٭ …  عمامے کو جب ازسرِنو باندھناہوتوجس طرح لپیٹاہے اسی طرح کھولے اوریک بارگی زمین پرنہ پھینک دے ۔ (6)  ٭ …  اگرضرورتاً اُتارا اور دوبارہ باندھنے کی نیّت ہوئی تو ایک ایک پیچ کھولنے پرایک ایک گُناہ مٹا یا جا ئے گا ۔ (7) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب ( ۱) …312صفحات پرمشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت  ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب



________________________________
1 -   مسند فردوس ، ۲ /  ۳۱ ، حدیث : ۳۶۲۱
2 -   ابن عساکر ، رقم۴۳۹۹ ، ابو محمد عبدان بن زرین المقری ، ۳۷ /  ۳۵۵ ، حدیث : ۷۵۳۳
3 -   کشف الالتباس فی استحباب اللباس ، ص۳۸
4 -   فتاوی رضویہ ، ۲۲ /  ۱۸۶
5 -   فتاوی رضویہ ، ۷ / ۲۹۹
6 -   فتاوی هندیة ، کتاب الکراهیة ، الباب التاسع فی اللبس...الخ ، ۵ / ۳۳۰
7 -   فتاوی رضویہ ، ۶ / ۲۱۴