میں سے ماہانہ ایک مدنی کام ’’ راہِ خُدامیں سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں عاشقِانِ رسول کے ہمراہ سُنّتوں بھرا سفربھی ہے ‘‘ اَحادیثِ مُبارَکہ میں جابَجا راہِ خُدا میں سفرکے فَضائل بیان کئے گئے ہیں ۔ چنانچہ
راہِ خدامیں سفرکی برکتیں :
اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صِدِّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ دو جہاں کے تاجْوَر ، سلطانِ بَحروبَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرْشادفرمایا : ’’ جس کا دل راہِ خُدامیں خوف کی وجہ سے دَھڑکنے لگتاہے تواللہعَزَّ وَجَلَّاس پرجہنَّم کو حرام فرمادیتاہے ۔ ‘‘ (1)
ایک روایت میں ہے کہ ’’ جس بندے کے پاؤں راہِ خُدامیں گردآلُودہوں ، اسے جہنّم کی آگ نہ چُھوئے گی ۔ ‘‘ (2)
ترغیب و تَحریص کے لئے مَدَنی قافلے کی ایک مَدَنی بہارپیش خدمت ہے ۔
اِسی ماحول نے اَدْنٰی کو اَعْلٰی کردیا دیکھو :
شاہدرہ ( مرکز ُالاَولیالاہور ، پنجاب ، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے : میں اپنے والِدین کا اِکلوتا بیٹا تھا ، زِیادہ لاڈ پیارنے مجھے حَد دَرَجہ ڈِھیٹ اورماں باپ کا سخت نافرمان بنا دیا تھا ، رات گئے تک آوارہ گردی کرتا اور صبح دیر تک سویا رہتا ۔ ماں باپ سمجھاتے تو اُنہیں جھاڑ دیتا ۔ وہ بے چارے بعض اَوقات رو پڑتے ۔ دُعائیں مانگتے مانگتے ماں کی پلکیں بِھیگ جاتیں ۔ اُس عظیم لمحے پر لاکھوں سلام ، جس لمحے مجھے دعوتِ اسلامی والے
________________________________
1 - مسنداحمد ، مسند السیدة عا ئشة ، ۹ / ۳۶۹ ، حدیث : ۲۴۶۰۲
2 - بخاری ، کتاب الجھادوالسیر ، با ب من اغبر ت قد ماہ الخ ، ۲ / ۲۵۷ ، حدیث : ۲۸۱۱