Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
119 - 541
 تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : اہل بیت کادوست میرادوست اوراہلبیت کادشمن میرا دشمن ہے ۔ دنیاکی محبت اورمال ودولت کی حرص ولالچ ہربُرائی کی جڑہے ۔ 
 ٭ …  یزیدپلید ، اِبْنِ زیادہ اوران کے حمایتیوں کے بارے میں سناکہ کس طرح چن چن کرانہیں عبرت ناک سزادی گئی ۔  
 ٭ …  یقینا ً یزید اوریزیدیوں کے ان ناپاک کاموں کی وجہ سے تاقیامت دُنیا انہیں بُرے القاب سے یاد کرے گی ، جیسا کہ اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے بھی یزید کو پلید کہنے کی شرعی اِجازت اوراس کے بارے میں اچھے اَلفاظ استعمال کرنے مثلاًاس پلیدکوامیرُ المؤمنین کہنے لکھنے یااس کے ساتھرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کہنے لکھنے کی مُمانعت فرمائی  نیز یزید پَلید کے لئے اچھے الفاظ استعمال کرنے والوں کی مَذمَّت بیان کرتے ہوئے انہیں اَہْلِ بَیْت سے دُشمنی رکھنے والوں میں شُمار فرمایا ۔ بلکہ خلیفَۂ راشد حضرت سیِّدُنا عُمر بن عبدُالعزیزرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے تو یزیدکو اَمِیْرُالْمُومنین کہنے والے ایک شخص کو کوڑے بھی لگوائے ۔ 
	دعاہے کہاللہعَزَّ  وَجَلَّہمیں صحابَۂ کرام واَہْلِ بَیْت عظامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکی مَحَبَّت پرجینامرنا نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صحابَۂ کرام و اَہْلِ بَیْتِ اَطہارعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی مَحَبَّت و اُلْفَت کاجام پینے پلانے ، شُہَدائے کربلا کی بے مِثل قُربانیوں کی یادیں تازَہ کرنے اور ان کے مدنی پیغام کودُنیا بھر میں عام کرنے کے لئے تبلیْغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہردم وابستہ رہیئے اورذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں