اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) پر اللہ تعالیٰ کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے ۔ (1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہواکہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنے اُمَّتیوں کے تمام اَحْوال سے باخبرہیں توہمارے نیک اعمال دیکھ کہ خُوش اور بُرے اعمال سے غمگین بھی ہوتے ہوں گے ۔ لہٰذاہمیں چاہیے کہاللہعَزَّ وَجَلَّاوراس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمکی رِضا حاصل کرنے کے لئے زِیادہ سے زِیادہ نیک اَعمال کریں ، آپ کی ذاتِ بابرکات پرکثرت سے دُرُودوسلام کے گَجرے نچھاورکریں ، سُنّتوں پرعمل کریں اوردُوسروں کوبھی سکھائیں تاکہ حُضُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمخُوش ہوکرروزِمحشر شَفاعت فرماکر جَنَّت میں ہمیں بھی اپنے ساتھ لیتے جائیں ۔
یا الٰہی جب پڑے محشر میں شورِ دارو گیر امن دینے والے پیارے پیشوا کا ساتھ ہو
یا الٰہی جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے صاحبِ کوثر شہِ جود و عطا کا ساتھ ہو
یا الٰہی سرد مِہری پر ہو جب خورشیدِ حشر سیّدِ بے سایہ کے ظِلّ لِوا کا ساتھ ہو
یا الٰہی گرمِیِ محشر سے جب بھڑکیں بدن دامَن محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو
یا الٰہی نامَۂ اعمال جب کُھلنے لگیں عیب پوشِ خلق ستّارِ خطا کا ساتھ ہو(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سَیِّدُناعُمْرفاروقرَضِیَ اللہُ عَنْہکاتعارُف :
خلیْفۂ دُوُم ، جانَشینِ پیغمبر ، حضرت سیِّدُناعُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی کُنْیَت ’’ ابُوحَفْص ‘‘ اور لقَب ’’ فارُوقِ اَعظم ‘‘ ہے ۔ ایک روایت میں ہے آپ39مَردوں کے بعد ، دعائے مصطفٰے
________________________________
1 - ماخوذازشرح کلام رضا ، ص۹۵۲
2 - حدائق بخشش ، ص۱۳۲ ، ۱۳۳