کے طلبہ نَمازِ پنجگانہ کے علاوہ دیگر نَوافِل بھی پڑھتے ہیں اور مُتَعَدَّدطلبہ مل کرصلوٰۃُ التَّوبہ ، تَہَجُّد ، اِشْراق اور چاشت کی نمازوں کا اِہْتِمام بھی کرتے ہیں ۔ لہٰذاہمیں بھی چاہئے کہ اپنے بچوں کو جامعۃُالمدینہ میں داخِل کروا کر اُن کی اور اپنی دُنیا و آخرت کو بہتر بنائیں ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بَیان کا خلاصہ :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے یزید پَلید اور اس کی ناپاک فوج کی فِتْنہ پَروَرِی ، ظُلم و زِیادَتی اور ذِلَّت آمیز اَنْجام کے بارے میں سُنا ۔
٭ … نَبیِّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس کے فتنہ وفَساداورظُلم وزِیادَتی کے بارے میں پہلے ہی واضح طور پر اِرْشادفرمادیا تھا کہ ’’ سب سے پہلے میری سُنَّت کابدلنے والا بنو اُمَیَّہ کایزید نامی شخص ہوگا ‘‘ نیز یہ بھی ارشادفرمایاکہ ’’ میری اُمَّت میں عَدْل و اِنْصاف قائم رہے گاپھر بنو اُمیہ کا یزید نامی ایک شخص آکر اس عدل و اِنْصاف میں رَخْنہ اَنْدازی کرے گا ‘‘ اور پھر یہی ہوا کہ اس بَد بَخْت نے عَدل و اِنْصاف کی بُنیادیں کھود کر تاریخ کے صفحات پر ظُلم و زِیادَتی کی وہ داستان لکھی کہ جسے پڑھ سُن کر بدن لَرزِیْدہ اور آنکھیں آبدیدہ ہوجاتی ہیں ۔
٭ … مصائب وآلام پرصبرکی فضیلت اوراس پرمُرَتَّب ہونے والے دنیاوی واُخروی فوائد اوربے صبری کے نقصانات کے بارے میں سنا ۔
٭ … اولیاءُاللہکے ساتھ بغض وعداوت رکھنے والوں سے اللہعَزَّ وَجَلَّنے اعلان جنگ فرمایا ہے ، اسی طرح اہل بیت کے مقام ومرتبے کوواضح کرتے ہوئے رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ
________________________________
1 - وسائل بخشش مرمم ، ص۳۱۵