Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
117 - 541
  اوردیگر نیک کاموں میں اِسْتِقامت حاصِل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے ہردَم وابَستہ رہئے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ دُنیا وآخرت کی ڈھیروں بھلائیاں حاصِل ہوں گی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!دعوتِ اسلامیکم وبیش103شُعْبہ جات میں سُنَّتوں کی خِدْمت میں مَصروف ِعمل ہے ، انہی میں سے ایک شُعْبہ جامعۃُالْمَدِیْنَہبھی ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمامجامعۃُ الْمَدِیْنَہکی سب سے پہلی شاخ1995؁ءبابُ المدینہ( کراچی) میں نیوکراچی کے عَلاقے گودھرا کالونی میں کھولی گئی اور اب تک پاکستان کے کئی شہروں کے علاوہ ، اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!دُنیا کے مختلف مُمالِک مثلاً ہِنْد ، جُنوبی اَفْریقہ ، اِنگلینڈ ، نیپال اوربنگلہ دیش وغیرہ میں بھی جامعۃُ الْمَدِیْنَہ لِلْبَنِیْن اورجامعۃُ الْمَدِیْنَہ لِلْبَناتقائم ہیں ، جن میں ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں عِلْمِ دِیْن  حاصِل کر کے نہ صرف اپنی عِلْمی پیاس بجھارہے ہیں ، بلکہ دُوسروں کوبھی نورِعِلم سے مُنوّرکرنے میں مصروف ہیں ۔ دعوت اسلامی کے جامعۃُ الْمَدِیْنَہکی نمایاں خصوصیات میں ایک یہ بھی ہے کہ طَلَبہ کو نہ صرف دِینی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے بلکہ اُن کی اَخلاقی اور رُوْحانی تَرْبِیَت کی طرف بھی بھرپُور تَوجُّہ دی جاتی ہے ۔ 
امیراہلسنت کی طلبہ سے محبت : 
	شیْخِ طریقت ، اَمِیْرِ اَہلسنَّت ، بانِیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطارقادری رضوی ضائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہطلبہ سے اپنی محبت کااظہارکرتے ہوئے فرماتے ہیں : میں دعوتِ اسلامی کے جامعاتُ الْمَدِیْنَہکے طلبَۂ کرام سے بَہُت مَحَبَّت کرتا ہوں اور ان کے صَدْقے سے اپنے لئے دُعائے مَغْفِرت کِیاکرتاہوں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!جامعۃُالْمَدِیْنَہ