Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
116 - 541
	یادرہے !جوشخص اپنے ایمان کی حفاظت کی فکر میں رہتاہے ، وہ دُنیا کی رنگینیوں اور اس کی آسائشوں کے دھوکے میں نہیں پڑتا ۔ لہٰذاہمیں بھی دُنیا کی فانی لذّتوں میں مگن رہنے کے بجائے ہروقت اپنے ایمان کی سلامتی اورقبروآخرت کی بہتری کی فکرکرنی چاہئے ، یقیناًایک مسلمان کے لئے سب سے قیمتی سرمایہ اس کاایمان ہے ، اگراِیمان سلامت رہا تو نجات کی اُمید کی جاسکتی ہے اوراگرمَعَاذَاللہگُناہوں کی کثرت و نحوست کے سبب ایمان ہی برباد ہوگیا تو پھر نجات کی کوئی صورت نہ ہوگی ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب”سوانحِ کربلا“ کا تَعارُف : 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!واقِعۂ کربلاکی مزیدتفصیل جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ192 صفحات پر مشتمل کتاب ’’ سَوانْحِ کربلا  ‘‘  کا مُطالَعہ کیجئے ۔ اس کتاب میں اَہْلِ بَیْت اورخُلفائے راشدینعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے فضائل کے ساتھ ساتھ معرکَۂ کربلاکے واقعات کے مُختلف پہلوؤں کو کافی تفصیل کے ساتھ بیان کیاگیاہے ۔  لہٰذااس کتاب کومَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکے بستے سے ھَدِیَّۃًطلب فرماکرخُودبھی مُطالعہ کیجئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی ترغیب دِلائیے ۔ 
	دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ awateislami.net www.dسے اس کتاب کوپڑھا جاسکتاہے ، نیزڈاؤن لوڈ(  d ownloa D  ) اورپرنٹ آؤٹ( Print Out) بھی کياجاسکتا ہے ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جامعَۃُالْمَدِیْنَہ کا تَعارُف : 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صحابہ واَہْلِ بَیْترِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکافَیْض پانے