دی گئی ، وہ نالائق تھا ، نواسَۂ رسول سے لڑا ، اُس کی عُمْر کم اورنَسْل تَباہ کردی گئی ، وہ اپنی قَبْر میں گُناہوں کے سبب گِروی رکھ دِیا گیا( یعنی تاقیامت مبُتلائے عذاب ہوگیا) ، پھر روتے ہوئے کہا : ہم پر سب سے زِیادہ گِراں اُس کی بُری مَوت اور بُرا ٹِھکاناہے ، اُس بَدبَخْت نے رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اَولادکوقتل کِیا ، شراب حلال کی اور کعبے کی بے حُرمتی کی ۔ (1)
یزیدکو ’’ شہزادہ ‘‘ کہنے والامُستحقِ نارہے :
صَدْرُالشَّرِیْعَہ ، بَدْرُالطَّرِیْقَہحضرت علّامہ مولانامُفتی محمدامجدعلی اَعْظَمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : یزیدپلیدفاسق ، فاجِر ، مُرتکبِ کبائر( یعنی گناہِ کبیرہ کرنے والا) تھا ، مَعَاذَاللہ اُس سے اوررِیْحانَۂرَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسیّدناامام حُسَیْنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے کیانسبت؟آج کل جوبَعْض گمراہ کہتے ہیں کہ ہمیں اُن کے مُعامَلہ میں کیادَخْل؟ہمارے وہ ( یعنی امام حُسَیْنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ) بھی شہزادے ، وہ( یزیدپلید) بھی شہزادے ۔ ایسابکنے والا مَردُود ، خارِجی ، ناصبی( یعنی اپنے سینے میں حضرت علی اورحَسَن وحُسَیْنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْسے بُغْض و کینہ رکھنے والااور) مُسْتَحِقِّ جہنّم ہے ۔ (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقیناً جب تک زمین و آسمان کا وُجودباقی رہے گا ، واقِعۂ کربلاعاشقانِ صحابہ و اہلبیت کو صَبْر و تَحَمُّل ، اِیثار و قربانی اور گلشَنِ اسلام کی آبیاری کا دَرْس و پیغام دیتا رہے گا ۔ جَفاکار و سِتَم شِعار یزیدیوں نے جس بے مُرَوَّتی اور بے دِینی کا مُظاہَرہ کِیا یقیناًتاریخ میں اُس کی مِثال نہیں مل سکتی ، باوُجود یہ کہ گھر کا گھر سب لُٹ گیا ، کئی بیبیاں بیوہ
________________________________
1 - الصواعق المحرقہ ، الباب الحادی عشر ، الخاتمہ فی بیان اعتقاد اهل السنة و.....الخ ، ص۲۲۴ ، ملخصًا
2 - بہار شریعت ، حصہ۱ ، ۱ / ۲۶۱