Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
110 - 541
یزیدکو ’’ پلید  ‘‘ کہناکیسا؟
	سیِّدِی اَعْلیٰ حضرت ، امامِ اَہلسُنَّت مولاناشاہ احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی بارگاہ میں جب یزید کے بارے میں سُوال کِیا گیاکہ یزید کو پلید کہنا شرعاً جائز ہے یا نہیں ، نیز اُس کے نام کے ساتھ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکہنا دُرُسْت ہے یانہیں؟ تو آپ نے فرمایا : یزیدبے شک پلید تھا ، اُسے پلیدکہنااورلکھناجائزہے ، اوراُسے رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنہ کہے گامگرناصبی( یعنی اپنے سینے میں حضرت علی اورحَسَن وحُسَیْنرَضِیَ اللہُ عَنْہُمْسے بُغْض وکِیْنہ رکھنے والاجو) کہ اَہْلِ بَیْتِ رسالت کا دُشمن ہے ، وَالْعِیَا ذُ بِاللہِ تَعَالٰی (1) 
کیاکامِلُ الایمان شخص  یزیدکاحمایتی ہوسکتا؟
	حضرت سیِّدُناعلّامہ اِبْنِ حَجَرہیتَمی مکیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ لکھتے ہیں : حضرت سیِّدُنا صالح بن احمدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : میں نے اپنے والدحضرت سیِّدُناامام احمدبن حنبلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے عرض کی : کچھ لوگ ہمارے مُتَعَلِّق کہتے ہیں کہ ہم یزیدکے حِمایتی ہیں ۔  تو آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا : بیٹا!کیااللہتعالیٰ پرایمان رکھنے والابھی یزیدکاحِمایتی ہو سکتا ہے ؟کیا اس قتل سے بڑھ کر کوئی فسادہوگا؟(2) 
میراباپ نالائق تھا : 
	یزید کابیٹامُعاویہ بڑانیک و صالح تھا ، قتْلِ حُسَیْن کی وجہ سے اپنے باپ یزید غَدّار و مَکّار سے سخت نفرت کرتاتھا ۔ یہ( اپنے باپ یزیدپلیدکے بارے میں) کہنے لگا : میرے باپ کو حکومت



________________________________
1 -   فتاوی رضویہ ، ۱۴  / ۶۰۳ ، ملخصاً
2 -   الصواعق المحرقہ ، الباب الحادی عشر ، الخاتمہ فی بیان اعتقاد اهل السنة والجماعة.....الخ ، ص۲۲۲ملخصًا