Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
64 - 341
حُبِّ جاہ کے متعلق اہم ترین مَدَنی پھول:
’’حُبِّ جاہ‘‘ کے تعلُّق سے اِحْیاء ُالعلوم کی جلد۳، ص۶۱۶ تا ۶۱۷ کو سامنے رکھ کر کچھ مَدَنی پھول پیشِ خدمت ہیں : ’’(حُبِّ جاہ و رِیا ) نفس کوہلاک کرنے والے آخِری اُمور اور باطِنی مکرو فَریب سے ہے، اِس میں عُلَماء، عبادت گزاراور آخِرت کی منزل طے کرنے والے لوگ مبتلاکیے جاتے ہیں ، اس طرح کہ یہ حَضْرات بسا اوقات خوب کوشِشیں کر کے عبادات بجا لانے، نفسانی خواہِشات پر قابو پانے بلکہ شُبُہات سے بھی خود کو بچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ، اپنے اَعْضا کو ظاہِری گناہوں سے بھی بچا لیتے ہیں مگر عوام کے سامنے اپنے نیک کاموں ، دینی کارناموں اورنیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کی جانے والی کاوِشوں جیسے کہ میں نے یہ کیا ، وہ کیا، وہاں بیان تھا، یہاں بیان ہے، بیانات (کرنے یا نعت پڑھنے)کیلئے اِتنی اِتنی تاریخیں ’’بُک‘‘ ہیں ، مَدَنی مشورے میں رات اِتنے بج گئے اور آرام نہ ملنے کی تھکن ہے اِسی لئے آواز بیٹھی ہوئی ہے۔
’’مَدَنی قافِلے میں سفر ہے،اِتنے اِتنے مَدَنی قافِلوں میں یامدنی کاموں کیلئے فُلاں فُلاں شہروں ، ملکوں کا سفر کر چکا ہوں وغیرہ وغیرہ کے اظہار کے ذَرِیعے اپنے نَفْس کی راحت کے طلبگار ہوتے ہیں ،اپناعلم و عمل ظاہِر کرکے مخلوق کے یہاں مقبولیّت اور ان کی طرف سے ہونے والی اپنی تعظیم و توقیر،واہ واہ اور عزّت کی لذَّت حاصل کرتے ہیں ، جب مقبولیّت وشُہرت ملنے لگتی ہے تواُس کا نَفْس چاہتا ہے کہ علم و عمل لوگوں پر