Brailvi Books

بدشگونی
95 - 127
تبدیلی)پیدا کردیتی ہے، نظرِ بَد بیماریاں  پیدا کرتی ہے تو نظرِخوب بیماریاں  دُورکرتی ہے۔ شیطان نے بارگاہِ الٰہی میں  عرض کیا :  اَنْظِرْنِیْ مجھے مہلت دے ،اگر کہتا:اُ نْظُرْ اِلَیَّمجھے نظرِرحمت سے دیکھ لے تو اس کا بیڑا پار ہوجاتا۔ (مرقات) ٭ (حکایت:) ایک شخص نے کہا کہ میں  نے بڑے بڑوں  کو دیکھا کسی میں  کچھ نہیں  ہے ۔دوسرے نے کہا : مگر کسی نے تجھے نہ دیکھا ،اگر کوئی نظر والا تجھے دیکھ لیتا تو تیرا یہ حال نہ ہوتا۔ الغرض نظر بڑی چیزہے ،کوئی نظر خانہ خراب کردیتی ہے کوئی نظر خراب کو آباد کردیتی ہے۔ شعر
نظر کی جَولانیاں  نہ پوچھو نظر حقیقت میں  وہ نظر ہے 
اُٹھے تو بجلی پناہ مانگے گرے تو خانہ خراب کردے
(مراٰۃ المناجیح،۶/۲۴۱ بتغیر)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مُوئے مبارک کی بَرَکت سے نظر والے کو شفا مل جاتی
	 حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن عبداللہ بن مَوْہَبرحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ  سے روایت ہے کہ میرے گھر والوں  نے مجھے پیالہ دے کر اُمُّ المومنین حضرتِ سَیِّدَتُنا اُمُّ سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے پاس بھیجا ، جب کسی آدمی کو نظریا کوئی شے لگ جاتی تو ان کے پاس لگن بھیجتے تھے۔حضرتِ سَیِّدَتُنا ام سلمہرضی اللہ تعالٰی عنہا نے حضورِ اکرمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مُوئے مبارک چاند ی کی کپی (ڈبی)میں  رکھا ہوا تھا ۔ میں  نے