Brailvi Books

بدشگونی
73 - 127
ہوئی ہیں  اگر تم کو وہم ہو صدقات کردو،ایک گائے یا سات بکریاں  قربانی کردو اور توشہ شاہنشاہِ بغداد رضی اللہ تعالٰی عنہ کر دو ، حق  تعالٰی بتصدُّقِ سرکار غوثیت رضی اللہ تعالٰی عنہ ہر طرح کی بلاو نُحوست سے محفوظ رکھے گا۔امامِ اہلسنّت ،اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہنے جواب دیا:یہ محض باطِل اور زنانے اَوہام اور ہندوانہ خیالاتِ شیطانیہ ہیں  ان کی پیروی حرام ہے۔ تصدُّق اور توشۂ سرکارِ ابدِقرار رضی اللہ تعالٰی عنہ بہت اچھی چیز ہے مگر اس نیت سے کہ اس کی نُحوست دَفع ہو جائز نہیں  کہ اس میں  اس کی نُحوست مان لینا ہوا اور یہ شیطان کاڈالا ہوا وہم تسلیم کرلینا ہوا، وَالْعِیَاذُ بِاللہِ تَعَالٰی۔(اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہکچھ سطور کے بعد لکھتے ہیں :)یہ توشہ کہ انہوں  نے بتایا ہے نہایت مفید چیز ہے اور حاجتیں  بَر لانے (یعنی پوری کرنے )کے لئیمُجَرَّب (یعنی تجربہ شُدہ)۔(فتاویٰ رضویہ،۲۹/۶۴۴ و۶۴۶ملخصًا)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بیٹیوں  کی پرورش کے فضائل 
	بیٹیوں  کی پیدائش پر دل چھوٹا کرنے والے اسلامی بھائیوں  کو چاہئے کہ درج ذیل  فرامین مصطَفٰے کو بار بار پڑھیں  جن میں  بیٹی کی پرورش پر مختلف بشارتوں  سے نوازا گیا ہے ۔چنانچہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: