Brailvi Books

بدشگونی
70 - 127
اِرشادفرمایا:ان کی باتوں  کی کوئی حقیقت نہیں  ہے ۔لوگوں  نے عرض کی: یارسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم!جو خبر وہ دیتے ہیں  بعض اوقات وہ سچ نکلتی ہیں  ۔اِرشاد فرمایا:وہ کلمہ جن سے سنا ہوا ہوتا ہے جسے جِنی اُچک لیتی ہے اور اپنے دوست( کاہن) کے کان میں  اس طرح ڈال دیتی ہے جس طرح ایک مرغی دوسری مرغیوں  کے کان میں  آواز پہنچاتی ہے،پھر کاہِن اس کلمہ میں  سو سے زیادہ جھوٹی باتیں  مِلا دیتے ہیں۔ (مسلم،کتاب السلام،باب تحریم الکھانۃ و اتیان الکھان، ص۱۲۲۴،حدیث:۲۲۲۸)
نُجومی کے پاس جانے والوں  کے لئے سبق آموز حکایت 
	علمِ نجوم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا بیان ہے کہ ایک روز میرے پاس دو میاں  بیوی آئے۔ دونوں  میں  جھگڑا چل رہا تھا۔ میں  نے دونوں  کا ہاتھ دیکھا تو علمِ نجوم کے مطابق طلاق کی لکیر واضح اور یقینی تھی۔ میں  نے ان سے کہا کہ آپ دونوں  جو مرضی آئے کر گزریں ، آپ دونوں  میں  طلاق نہیں  ہوسکتی۔ دو سال بعد جب ان سے ملاقات ہوئی تو وہ بڑی خوش و خرم زندگی گزار رہے تھے۔ پوچھاتو کہنے لگے:جب آپ نے ہمیں  بتایا کہ طلاق کسی صورت نہیں  ہوسکتی تو ہم نے سوچا کہ جب طلاق نہیں  ہونی تو کیوں  نہ مل جل کر زندگی گزاری جائے، اس دن کے بعد سے ہماری گھریلو زندگی خوشیوں  سے بھر گئی۔
سرجری کے ذریعے ہاتھوں  کی لکیریں  بدلنے والے نادان
	اس جدید دَور میں  بھی بہت سے لوگ ہاتھوں  کی لکیروں  پر اندھا اعتقاد