رکھتے ہیں۔ایسا ہی ایک حیرت انگیز مظاہرہ جاپان میں دیکھنے میں آیا جہاں لوگوں کو ہاتھوں کی لکیروں پر اتنا یقین ہے کہ انہوں نے اپنی قسمت کی لکیروں کو بدلنے کے لئے ہتھیلیوں کی سرجری کرانا شروع کر وا دی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مرد حضرات تو اس سرجری کے ذریعے اپنے ہاتھوں پر لمبی دولت کی لائنیں بنواتے ہیں جبکہ خواتین کی خواہش شادی کی بڑی لکیر ہوتی ہے۔(جنگ نیوز ،آن لائن ،17جولائی 2013)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۷)گھر میں پپیتہ کا دَرَخْت لگانے کو منحوس سمجھنا
اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنّت، مجدِّدِ دین وملّت ،مولانا شاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰنسے ’’کاٹھیا واڑ ‘‘کے علاقے سے کچھ اس طرح کا سُوال ہوا کہ یہاں عام طور پر تمام شہر متفق ہے کہ دَرَخْت پپیتہ جس کواَرَنْڈ خَرْپُزَہ کہتے ہیں ، مکان مَسکونہ (یعنی رہائشی مکان)میں لگانا منحوس ہے اور منع ہے چونکہ یہاں یہ بکثرت اور نہایت لذیذ ہیں لہٰذا اِلتماس ہے کہ اس بارے میں احکامِ شرعی سے خبردار کیجئے؟امامِ اہلسنّت ،اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہنے جواب دیا:شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ، شرع نے نہ اسے منحوس ٹھہرایا نہ مبارک، ہاں جسے عام لوگ نَحْس سمجھ رہے ہیں اس سے بچنا مناسب ہے کہ اگر حسبِ تقدیر اسے کوئی آفت پہنچے ان کا باطِل عقیدہ اور مستحکم ہوگا کہ دیکھو یہ کام کیا تھا اس کا یہ نتیجہ ہوا اور ممکن کہ شیطان اس کے دل میں بھی وَسوسہ ڈالے۔(فتاویٰ رضویہ ،۲۳/۲۶۶)