Brailvi Books

بدشگونی
50 - 127
دیکھے تو کامیابی کی علامت ہے اور اگر سیاہی یا گدلا پانی یا اندھیرا دیکھے تو ناکامی اور نامُرادی کی علامت ہے سات روز یہ عمل کرے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اس دوران خواب میں اشارہ ہوجائے گا ۔(مراٰۃُ المناجیح، ۲ / ۳۰۲ ) 
سات مرتبہ ِاستخارہ کرنا بہتر ہے 
	 بہتر یہ ہے کہ سات بار استخارہ کرے کہ ایک حدیث میں  ہے: ’’اے اَنس! جب تو کسی کام کا قصد کرے تو اپنے ربعَزَّوَجَلَّسے اس میں  سات بار استخارہ کر پھر نظر کر تیرے دل میں کیا گزرا کہ بیشک اُسی میں  خیر ہے۔‘‘  (رَدُّالْمُحتَار،کتاب الصلاۃ، مطلب فی رکعتی الاستخارۃ،۲/۵۷۰وعمل الیوم واللیل لابن سنی باب کم مرۃ یستخیراللہ عزوجل۔ص ۵۵۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اگر اشارہ نہ ہوتو ؟
	 استخارہ کرنے کے بعداگر خواب میں  کوئی اشارہ نہ ہو تو اپنے دل کی طرف دھیان کرنا چاہیے ، اگر دل میں  کوئی پختہ اِرادہ جم جائے یا کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں  از خود رُجحان بدل جائے اسی کو استخارہ کا نتیجہ سمجھنا چاہیے اور طبیعت کے غالب رُجحان پر عمل کرنا چاہیے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد