Brailvi Books

بدشگونی
51 - 127
صِرْف دُعا کے ذریعے بھی استخارہ کیا جاسکتا ہے 
	علامہ ابن عابدین شامی قُدِّسَ سرُّہُ السّامیفتاویٰ شامی میں لکھتے ہیں :وَلَوْ تَعَذَّرَتْ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ اِسْتَخَارَ بِالدُّعَاءِیعنی اوراگر کسی پر نماز ِاستخارہ پڑھنادشوار ہوجائے تو وہ دُعا کے ذریعے اِستخارہ کر لے ۔(رَدُّالْمُحتَار،کتاب الصلاۃ، مطلب فی رکعتی الاستخارۃ،۲/۵۷۰)
 استخارہ کی مختصردعائیں 
	 مشہور محدّث حضرت علامہ ملاعلی قاری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الباری ’’مِرقَاۃُ الْمَفَاتِیْح‘‘  میں لکھتے ہیں : جسے کام میں  جلدی ہو تو وہ صرف یہ کہہ لے: اَللّٰهُمَّ خِرْ لِيْ وَاخْتِرْلِیْ وَاجْعَلْ لِیَ الْخِیَرَۃَ (اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! میرا کام بہتر کردے اورمیرے لیے( دو کاموں  میں  سے بہترکو) اختیار فرماکر (اس میں )میرے لیے بہتری رکھ دے)یایہ کہے:  اَللّٰهُمَّ خِرْ لِيْ وَاخْتِرْلِیْ وَلَا تَکِلْنِیْ اِلٰی اِخْتِیَارِیْ (اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! میرا کام بہتر کردے اور میرے لیے( دو کاموں  میں  سے بہترکو) اختیار فرما اور مجھے میری پسند کے حوالے نہ فرما) ( مرقاۃ  المفاتیح ، کتاب الصلاۃ ، باب التطوع ،۳ / ۴۰۶)
	بُزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ المُبِین سے اِستخارہ کرنے کے اور بھی کئی طریقے اور وظائف منقول ہیں  مثلاً تسبیح کے ذریعے اِستخارہ کرنا جوقلیل وَقْت میں  مکمل ہوجاتا ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد