Brailvi Books

بدشگونی
49 - 127
نمازِ اِستِخارہ میں  کون سی سُورَتیں  پڑھیں ؟
     مُستحب یہ ہے کہ اس دُعا کے اوّل آخراَلْحَمْدُللہاور دُرود شریف پڑھے اور پہلی رَکعت میں قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ ۙ﴿۱﴾ اور دوسری میں قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ پڑھے اور بعض مشائخ فرماتے ہیں  کہ پہلی میں وَ رَبُّکَ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ وَ یَخْتَارُ ؕ مَا کَانَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ ؕ سُبْحٰنَ اللہِ وَتَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِکُوۡنَ ﴿۶۸﴾وَرَبُّکَ یَعْلَمُ مَا تُکِنُّ صُدُوۡرُہُمْ وَمَا یُعْلِنُوۡنَ ﴿۶۹﴾ (پ۲۰،القصص:۶۸،۶۹)
اوردوسری میں وَمَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّ لَا مُؤْمِنَۃٍ اِذَا قَضَی اللہُ وَ رَسُوۡلُہٗۤ اَمْرًا اَنۡ یَّکُوۡنَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ مِنْ اَمْرِہِمْ ؕ وَمَنۡ یَّعْصِ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِیۡنًا ﴿۳۶﴾ (پ۲۲،الاحزاب:۳۶) پڑھے۔ (رَدُّالْمُحتَار،۲/۵۷۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اشارہ کیسے ملے گا؟
	 بعض مشائخِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلامسے منقول ہے کہ دُعائے مذکور پڑھ کر باطہارت قبلہ رُو سو رہے اگر خواب میں  سفیدی یا سبزی دیکھے تو وہ کام بہتر ہے اور سیاہی یا سُرخی دیکھے تو بُرا ہے اس سے بچے۔(رَدُّالْمُحتَار،۲/۵۷۰) مُفَسِّرِشَہِیر حکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان نے بھی اس مسئلہ کی تفصیل اِرشادفرمائی ہے : بعض صوفیاء فرماتے ہیں کہ اگرسوتے وَقْت دو رکعتیں  پڑھ کر یہ دعاپڑھے پھر با وضو قبلہ رو ہو جائے تو اگر خواب میں سبزی یا سفید جاری پانی یا روشنی