قافلوں ،عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت،مَدَنی تربیّتی کورس، فرض عُلُوم کورس،مَدَنی چینل اور درسِ فیضانِ سنّت وغیرہ کے ذَرِیعے خوب سَرگرمِ عمل ہے،آپ بھی دعوت ِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو جایئے، اِس کی بَرَکت سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اعلیٰ اَخلاقی اَوصاف غیرمحسوس طور پر آپ کے کردار کا حصّہ بنتے چلے جائیں گے ۔ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وارسنَّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کرے اورسنَّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں بھرا سفر کرے ۔ اِن مَدَنی قافِلوں میں سفر کی بَرَکت سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے سابِقہ طَرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دل عاقِبت کی بہتری کے لئے بے چین ہوجائے گا ،جس کے نتیجے میں گناہوں کی کثرت پر نَدامت ہوگی اور توبہ کی سعادت ملے گی۔ عاشِقانِ رسول کے ہمراہ مَدَنی قافِلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں فُحش کلامی اور فُضول گوئی کی جگہ لب پردُرُود ِ پاک کا وِرد ہوگا اور زَبان تلاوتِ قرآن اور ذکرونعت کی عادی بن جائے گی ، غُصّے کی جگہ نرمی، بے صَبری کی جگہ صبر وتحمُّل، تکبُّر کی جگہ عاجِزی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا ۔ دنیاوی مال ودولت کے لالچ سے پیچھا چُھوٹے گا اور نیکیوں کی حِرص ملے گی ، الغرض بار بار راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں سفر کرنے والے کی زندَگی میں مَدَنی انقِلاب برپا ہوجائے گا، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ۔آپ کی ترغیب وتَحریص کے لئے عاشِقانِ رسول کی صُحبت کی بَرَکت سے مَملُو(یعنی بھری ہوئی) ایک مَدَنی بہار آپ کے گوش