{2} باکردار عطاری
ضلع غازی پور (یوپی، ہند) کے شہر گرام چوکیاں کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ صَفَرُالْمُظَفَّر ۱۴۲۶ھ بمطابق اپریل 2005ء ہند کے مشہور شہر بمبئی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی قافلہ کورس کے دوران عاشقانِ رسول کا ایک مدنی قافلہ 3 دن کے لیے کُرلاکمانی کی ایک مسجد میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے تشریف لایا۔ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول ہر روز بعد نمازِ عصر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ترکیب فرماتے تھے۔ آخری دن مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول حسبِ معمول بعد نمازِعصر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے سلسلے میں مسجد سے باہر تشریف لائے اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ایک حجّام کی دوکان پر پہنچے جہاں چند ماڈرن نوجوان خوش گپیوں میں مصروف تھے۔ ایک عاشقِ رسول نے آگے بڑھ کر نیکی کی دعوت پیش کی اور اپنے ساتھ ہاتھوں ہاتھ مسجد میں چلنے کی مدنی التجا کی ۔ ان میں سے کچھ تو ہاتھوں ہاتھ مسجد آگئے اور کچھ کہنے لگے: ہم گھر سے وضو وغیرہ کر کے آتے ہیں۔ چنانچہ نمازِ مغرب کے بعد جونہی بیان کا آغاز ہوا تو وہ بھی مسجد میں آ پہنچے۔ مُبلّغ اسلامی بھائی نے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے رسالے ’’قبر کا امتحان ‘‘ سے بیان کیا۔ بیان کے اختتام پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دولتِ