Brailvi Books

باکردار عطاری
12 - 32
 فرماتے ہوئے مسکرا کر مجھے نہ صرف دیر تک سینے سے لگائے رکھا بلکہ عیدی بھی عطا فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اس قدر شفقت اور محبت بھرے انداز نے میرے سارے غم غلط کر دیے۔ میرے دل میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی عقیدت کا باغ آج پھر سر سبز و شاداب ہو گیا اپنے مہربان پیرو مرشد کو آنکھوں کے سامنے پا کر میرے دل میں رُکا غموں کا سیلاب آنسوؤں کی صورت میں آنکھوں کے راستے رُخساروں پر بہہ نکلا۔ اب میں نے مدنی قافلہ کورس میں داخلہ لے لیا۔ جس سے مزید مدنی کام کرنے کا جذبہ ملا اور میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں ترقی و عروج کے لئے کوششیں کرنے لگا۔ مدنی ماحول کی برکت سے میں نے داڑھی شریف سجا کر سبز سبز عمامہ شریف کو اپنے لباس کا حصہ بنا لیا۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ علاقائی مشاورت میں مدنی قافلہ ذمہ دار کی حیثیت سے نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔  اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب مدنی ماحول سے وابستگی کی برکت سے میری شادی بھی ہو چکی ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اولادِ نرینہ کی دولت بھی عطا فرما دی ہے۔ میں نے نیت کی ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے بیٹے کو حافظِ قراٰن ،عالمِ دین ومفتی بناؤں گا۔ 
عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب! 				صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد