34500 اسلامی بہنیں علم دین حاصل کرتی ہیں۔
1. مدرسہ آن لائن)للبنین و للبنات(:مدرسہ المدینہ آن لائن طلبہ کی تعداد تقریباً2300 اور مدنی عملہ کی تعداد 250 ہے۔سالانہ اخراجات (38400000)تینکروڑ چوراسی لاکھ روپے ہے۔ ( واضح رہے آن لائن مدرسہ میں اسلامی بھائیوں کو اسلامی بھائی اور اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنیں پڑھاتی ہیں )
2. مجلسِ اعتکاف:گذشتہ سال پاکستان بھر میں پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف 104 مقامات پر ہوا اورمعتکفین کی تعداد:10180 رہی۔جبکہ آخری عشرے کا سنّتِ اعتکاف1375 مقامات پر ہواجس میں معتکفین کی تعداد:73541 رہی ۔ گزشتہ سال اعتکاف پر ہونے والے اخراجات تقریبا ً7 کروڑ 50 لاکھ ہیں۔اس سال پاکستان بھر میں پورے ماہِ رمضان اعتکاف کا ہدف 119 مقامات اور آخری عشرے کے اعتکاف کا ہدف 4100 مقامات ہیں۔
3. مجلس خدام المساجد:صرف باب المدینہ کراچی میں 6 ماہ میں 50 کروڑ روپے مساجد کی تعمیر پر خرچ ہوئے ۔ جبکہ پورے پاکستان میں 375 مساجد زیر تعمیر ہیں۔
4. اجیر:اس وقت تقریبا ً 12000 اجیر دعوتِ اسلامی کے تحت کام کر رہے ہیں۔
5. مجلس علاج:علاج معالجہ پر مجلس علاج کے سالانہ اخراجات تقریباً (15600000) ایک کروڑ چھپن لاکھ روپے ہیں ۔
6. دارالمدینہ:پاکستان بھر میں 38دارالمدینہ ہیں ۔ جن میں 8000 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں دار المدینہ پر سالانہ 28 کروڑ 80 لاکھ روپے اخراجات آتے ہیں۔
7. مدنی چینل:مدنی چینل کے یومیہ اخراجات تقریباً 15 لاکھ روپے اور ماہانہ اخراجات تقریباً چار کروڑ پچاس لاکھ روپے (45000000) ہیں۔