Brailvi Books

اسلاف کا اندازِ تجارت
58 - 67
قرآن وسنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘ساری دنیا میں دین کی تبلیغ اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ لاکھوں عاشقانِ رسول بالخصوص شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی شب و روز انتھک کوششوں کے نتیجے میں دعوت ِ اسلامی کا مدنی پیغام تادمِ تحریر دنیا کے   192 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے اوربے شمارمسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا ہوچکا ہے۔دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مُنَظّم طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے وقتاً فوقتاً حسبِ ضرورت مُختلِف مجالس اور شعبہ جات کا قیام عمل میں  لایا جاتا رہا حتی کہ تادم تحریر 95 سے زائد شعبہ جات قائم کئے جاچکے ہیں مَثَلاً مساجد کی تعمیرات کے لئے ’’مجلس خدام ُ المساجد‘‘،مدنی منّوں اور مدنی منّیوں کے حفظ و ناظرہ کے لئے ’’مدرِسۃ المدینہ‘‘،انہیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دُنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے’’دارُ المدینہ‘‘،بالِغان کی تعلیمِ قرآن کے لئے ’’مدرِسۃُ المدینہ برائے بالِغان‘‘، فتاویٰ کیلئے’’دارُالافتاء اہلسنّت ‘‘، عُلَماءاور عالمات کی تیاری کے لئے’’جامعۃُ المدینہ‘‘، تربیت ِ اِفتاء کے لئے ’’تَخَصُّص فی الفِقہ‘‘اور امّت کو درپیش جدید مسائل کے حل کیلئے ’’مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ‘‘،پیغامِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو عام کرنے اور اصلاحی کتب کی فراہمی کیلئے’’مجلس المدینۃُ العلمیۃ‘‘،تصانیف وتالیفات کو شرعی اَغلاط سے مَحفوظ رکھنے کیلئے’’مجلسِ تفتیشِ کتب و رَسائل ‘‘، روحانی علاج کیلئے ’’مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ‘‘،مختلف محکموں کے آفیسرز،تاجر حضرات اور اہم شخصیات کو نیکی