Brailvi Books

اشکوں کی برسات
33 - 36
اور پھر سرِمبارک پر لگاتے تھے  (کَنْزُ الْعُمّال ج۷ ص۴۶ رقم ۱۸۲۹۵){6}’’ طَبَرانی‘‘ کی روایت میں ہے : سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب داڑھی مبارک کوتیل لگاتے تو  ’’ عَنْفَقَہ‘‘(یعنی نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیانی بالوں ) سے اِبتِداء فرماتے تھے (اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطّبَرانی ج۵ص۳۶۶حدیث ۷۶۲۹){7} داڑھی میں کنگھی کرنا سنّت ہے (اشعۃُ اللّمعات ج۳ ص۶۱۶ ) {8}بغیربِسمِ اﷲ پڑھے تیل لگانا اور بالوں کو خشک اور پَراگندہ( پَرا۔گندہ یعنی بکھرے ہوئے) رکھنا خلافِ سنت ہے {9} حدیث ِ پاک میں ہے: جو بغیربِسمِ اﷲ پڑھے تیل لگائے تو 70 شیاطین اس کے ساتھ شریک ہو جاتے ہیں (عَمَلُ الْیَوْمِ وَاللَّیْلَۃِ لابن السنی ج۱ص۳۲۷ حدیث ۱۷۳) {10} حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمدبن محمد بن محمد غزالیعلیہِ رَحمۃُ اللہِ الْوالی نَقْل کرتے ہیں ،حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ  فرماتے ہیں :ایک مرتبہ مومن کے شیطان اور کافر کے شیطان میں ملاقات ہوئی،کافر کا شیطان خوب موٹاتازہاور اچّھے لباس میں تھا ۔ جبکہ مومِن کا شیطان دُبلاپتلا، پَراگندہ( یعنی بکھرے ہوئے) بالوں و۱لا اور برہنہ (بَ۔رَہْ۔ نہ یعنی ننگا) تھا۔ کافر کے شیطان نے مومن کے شیطان سے پوچھا: آخِر تم اتنے کمزور کیوں ہو؟اُس نے جواب دیا:میں ایک ایسے شخص کے ساتھ ہوں جو کھاتے پیتے وَقْتبِسمِ اﷲشریف پڑھ لیتاہے تو میں بھوکا وپیاسا رہ جاتا ہوں ،جب تیل لگاتا ہے توبِسمِ اﷲشریف پڑھ لیتا ہے تو میرے بال پراگندہ ( یعنی بکھرے ہوئے) رہ جاتے ہیں ۔