Brailvi Books

اشکوں کی برسات
31 - 36
خواہ وہ کسی بھی شُعبے سے تعلُّق رکھتا ہو۔ (راہِ علم ص۱۷)گھر بیٹھے سنّتیں اور روز مرّہ کی ضَرورت کا علمِ دین حاصِل کرنے کیلئے آپ بھی مَدَنی چینل دیکھئے اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب فرمایئے۔
مَدَنی چینل میں نبی کی سنّتوں کی دھوم ہے
اس لئے شیطاں لعیں رنجور ہے مغموم ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مصطَفٰے جانِ رَحمت، شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ   جنّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔(مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵)
سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا
جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’شانِ امام اعظم ابوحنیفہ ‘‘  کے اُنیس حُرُوف کی نسبت سے تیل ڈالنے اور کنگھی کر نے کے19مَدَنی پھول
{1}حضرت سیِّدُنا  ا َنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سرِ اقدس میں اکثر تیل