Brailvi Books

اشکوں کی برسات
30 - 36
مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کیمَحَبَّت کی نشانی یعنی داڑھی شریف جوآپ دیکھ رہے ہیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ دعوتِ اسلامی کے ’’مَدَنی چینل‘‘ کا فیضان ہے،مَدَنی چینل پر ایک رِقّت انگیز سنّتوں بھرا بیان سن کر نَماز کا پابند بنا،داڑھی سجائی اور میں نے قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحسانِہٖ۔
مَدَنی چَینل سنّتوں کی لائیگا گھر گھر بہار
مَدَنی چَینل سے ہمیں کیوں والِہانہ ہو نہ پیار(وسائلِ بخشش ص ۳۳۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَدَنی چینل کے ذَرِیعے ضَروری عُلوم حاصِل کیجئے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سبحٰنَ اللہ!دعوتِ اسلامی کے’’ مَدَنی چینل‘‘ نے دنیاکے کئی مَمالِک میں سنّتوں کی دھوم مچا رکھی ہے، مَدَنی چینل کے ذَرِیعے نیکیاں بڑھانے اور جنّت دلانے،گناہ مٹانے اور جہنَّم سے بچانے والے ضَروری عُلُوم سیکھنے کو ملتے ہیں ۔ ضَروری عُلُوم کے حُصُول کی ترغیب دیتے ہوئے حضرتِ سیِّدُنا امام بُرہانُ الدّین ابراھیم    زَر نُوجی علیہ رحمۃُ اللہِ القوی   فرماتے ہیں : اَفْضَلُ الْعِلمِ عِلْمُ الْحَالِ وَ اَفْضَلُ الْعَمَلِ حِفْظُ الْحَالِ یعنی’’ افضل ترین علم وہ ہوتا ہے کہ جو اُمُور اُس وقت درپیش ہوں اُن سے آگاہی حاصل کی جائے اور افضل ترین عمل اپنے احوال (یعنی کیفیات و حال وچال) کی حفاظت کرناہے۔‘‘ پس ایک مسلمان پر ان عُلوم کا جاننا بَہُت ضروری ہے جن کی ضرورت اُس کو اپنی زندگی میں پڑتی ہے،