دُعا کرتا ہوں تو وہ حاجت جلد پوری ہو جاتی ہے۔(اَ لْخَیْراتُ ا لْحسان ص۹۴)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
جگر بھی زخمی ہے دل بھی گھائل، ہزار فِکریں ہیں سو مسائل
دُکھوں کا عطّارؔ کو دو مرہم، امامِ اعظم ابو حنیفہ(وسائلِ بخشش ص ۲۸۳)
فیضانِ مَدَنی چینل جاری رہے گا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے، سُنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر کیجئے اورکامیاب زندَگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی مرکز کی طرف سے عنایت فرمودہ مَدَنی اِنعامات کے مطابِق عمل کرتے ہوئے روزانہ فکرِ مدینہ(یعنی اپنے اِحتِساب) کے ذَرِیعے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذِمّے دار کوجَمع کروایئے۔ آپ کی ترغیب وتَحرِیص کیلئے ایک عظیمُ الشّان مَدَنی بہار آپ کے گوش گزار کی جاتی ہے چُنانچِہمیر پور نمبر ۱۱ (ڈھاکہ، بنگلہ دیش) کے ایک مبلّغِ دعوتِ اسلامی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ میں تبلیغِ قرآن و سُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے ’’مَدَنی ماحول‘‘ کے تَحت ہونے والے مَدَنی تربیتی کورس کے لیے ’’اِنفرادی کوشِش‘‘ کرنے کے لیے ایک عَلاقے میں گیا۔ ایک اسلامی بھائی کوجُونہی میں نے مَدَنی تربیتی کورس کی دعوت پیش کی تو وہ بول اُٹھا: میرے چِہرے پر پیارے آقا،مکی