Brailvi Books

اشکوں کی برسات
21 - 36
لئے کُڑھنے کا ذِہن بھی بنتا ہے ۔سبھی کو چاہئے کہ باکردار مسلمان بننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ حاصل کریں اورروزانہ فکرِمدینہ (یعنی اپنا مُحاسبہ) کرتے ہوئے اس میں دئیے گئے خانے پُر کریں اورہِجری سِن کے مطابق ہر مَدَنی یعنی قَمری ماہ کے ابتِدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے مَدَنی اِنعامات کے ذمّے دار کو جمع کروانے کا معمول بنائیں ۔
ولی اپنا بنا تُو اُس کو ربِّ لَم یَزَل
مَدَنی اِنعامات پر کرتا رہے جو بھی عمل
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 عا مِلینِ مَدَنی ا ِنْعاما ت کے لئے بِشارتِ عُظمٰی
	مَدَنی انعامات کا رِسالہ پُر کرنے والے کس قَدَر خوش قسمت ہوتے ہیں اِس کا اندازہ اِس مَدَنی بہار سے لگایئے چُنانچِہ حیدَرآباد (بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح حَلفِیہ (یعنی قسمیہ) بیان ہے کہ ماہِ رجبُ المرجَّب۱۴۲۶ھ کی ایک شب مجھے خواب میں مصطَفٰے جانِ رَحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت کی عظیم سعادت ملی۔ لبہائے مبارَکہ کو جُنبِش ہوئی اور رَحمت کے پھول جھڑنے لگے ،اور میٹھے بول کے الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے: جو اِس ماہ روزانہ پابندی سے مَدَنی اِنعامات