انہیں ہلا جلا رہی ہو ۔ اللہعَزَّوَجَلَّ اُن سے ارشاد فرماتا ہے : اے فرشتو! میری بارگاہ میں ہوتے ہوئے تمہیں کس چیز کا خوف ہے ؟ عرض کرتے ہیں : اے رب عَزَّوَجَلَّ! تیری عزت و عظمت جو ہمیں معلوم ہے اگر زمین والوں کو معلوم ہوجائے تو کھانا پانی ان کے حلق سے نہ اُترے ، بستروں پر لیٹ نہ پائیں ، صحراؤں میں نکل جائیں اور گائے کی طرح ڈکرائیں۔(منہاج القاصدین،کتاب الرجاء والخوف،ص۱۱۷۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
رونے سے دلوں کا زنگ دور ہوتا ہے
حضرت سیدناصالح مُرِّی علیہ رحمۃُ اللہِ القوی فرماتے تھے:گناہ دلوں کو زنگ آلود کردیتے ہیں اوریہ زنگ صرف رونے سے زائل ہوتاہے۔(تنبیہ المغترین، ص۱۰۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اکیلے رونے سے گناہ معاف ہوجائیں گے؟
حضرت سیدناشعیب بن حرب رَحمَۃُ اللہ تعالٰی علیہ حضرت سیدناطاؤس رَحمَۃُ اللہ تعالٰی علیہ کی مجلس میں اس قدر روئے کہ تمام لوگ آپ کے ساتھ رونے لگے اور یہ گمان کیا کہ انہوں نے یہ بہت بڑا کام کیا ہے توحضرت سیدناطاؤس رَحمَۃُ اللہ تعالٰی علیہنے ان سے کہا:اے دوست ! جان لے، اگر ایک گناہ کی وجہ سے تیرے ساتھ زمین وآسمان والے بھی روئیں تو یہ بھی کم ہے ،پھر توکیسے گمان کرتاہے کہ تیرے اکیلے