Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
88 - 118
(۲۱)  گناہوں سے معافی کا نسخہ  
	اَعرابی کا اکیسواں سوال یہ تھا کہ کون سی چیز میرے گناہوں کو مٹاسکتی ہے؟ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا : آنسو، عاجزی اور بیماری ۔
 رونے کی فضیلت 
	سرکارِ ابد قرار، شافعِ روزِ شمار، بِاِذنِ پروردگاردوعالم کے مالِک ومختارصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمانِ جنّت نشان ہے: جو آنکھ آنسوؤں سے بھر جائے  اللہعَزَّوَجَلَّ اس پورے جسم کو جہنم پر حرام فرمادیتاہے اور جو قطرہ آنکھ سے نکل کر رخسار پر بہہ جائے اس چہرے کو ذلت وتنگد ستی نہ پہنچے گی ۔اگر کسی اُمت میں ایک بھی رونے والاہوتوا سکی وجہ سے ساری اُمت پر رحم کیا جاتا ہے اور ہر چیز کی ایک مقدار اور وزن ہوتا ہے مگر اللہعَزَّوَجَلَّ کے خوف سے بہنے والاآنسو آگ کے سمندروں کو بجھادے گا۔(شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالی،۱/ ۴۹۴ ،حدیث:۸۱۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
فرشتوں کے آنسو
	مشہور تابِعی بزرگ حضرتِ سیِّدُنا ابو عَمْرو یزید بن اَبان رَقَاشی علیہ رحمۃُ اللہِ الکافیفرماتے ہیں : بلا شبہ عرش کے گرد کچھ فرشتے ہیں جن کی آنکھیں نہروں کی طرح قیامت تک جاری رہیں گی ۔ وہ خوف خدا عَزَّوَجَلَّسے ایسے کانپتے ہیں جیسے شدید ہوا