Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
85 - 118
تیری بیوی میں خرابی کیا ہے ؟ وہ بولا کہ تم میرے اندرونی معاملات پوچھنے والے کون ہو ؟ آخر اسے طلاق دے دی، اس سائل نے کہا کہ اب تو وہ تمہاری بیوی نہ رہی اب بتاؤ اس میں کیا خرابی تھی؟ یہ بولا: وہ عور ت غیر ہوچکی مجھے کسی غیر کے عیوب بتانے کا کیا حق ہے ؟یہ ہے پردہ پوشی۔(مرأۃ المناجیح ،۵/۶۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تین اعمال ضرور کرتے 
	منقول ہے کہ حضرت سیدنا جبریل امینعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:یا رسول اللہ!اگر ہم(فرشتے)زمین پراللہعَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرتے تو تین اعمال کو ضرور بجالاتے:مسلمانوں کو پانی پلانا،بال بچے دار شخص کی مدد کرنا اور مسلمانوں سے ہونے والے گناہوں کی پردہ پوشی کرنا۔(المستطرف ، ۱/۲۲۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
’’ اَصَم‘‘ مشہور ہونے کی وجہ
	حضرت سیدنا ابوعلی دَقَّاق علیہ رَحمَۃُ اللہ الرزّاقفرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا حاتم اصم علیہ رَحمَۃُ اللہ الاکرمکا نام ’’اَصَم(یعنی بہرہ)‘‘ پڑنے کی وجہ یہ ہے کہ ایک عورت آپ کی خدمت میں مسئلہ پوچھنے کیلئے حاضر ہوئی ،اسی دوران اس کی ہوا خارج ہوگئی۔اس پروہ عورت بہت شرمندہ ہوئی۔حضرت سیدنا حاتم اصم علیہ رَحمَۃُ اللہ