الاکرمنے فرمایا:ذرا اونچی آواز میں بولو۔اس پر عورت خوش ہوگئی اور سمجھی کہ انہوں نے وہ آواز نہیں سنی ہوگی ،اس کے بعد سے حضرتِ سیدنا حاتمعلیہ رَحمَۃُ اللہ الاکرم کا نام اَصم پڑگیا۔(المستطرف،۱/۲۴۷ملخصًا)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بَرْہَنَہ کرنے سے بڑھ کر گناہ
حضرت سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے اپنے حواریوں سے فرمایا : اگر تم اپنے بھائی کو اس حال میں سوتا پاؤ کہ ہوا نے اس سے کپڑا ہٹا دیاہے تو تم کیا کرو گے ؟ انہوں نے عرض کی : اُس کی سترپوشی کریں گے اور اسے ڈھانپ دیں گے ۔ توآپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا : بلکہ تم اُس کا ستر کھول دو گے ۔ حواریوں نے تعجب کرتے ہوئے کہا : یہ کون کرے گا ؟ تو آپ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا : تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے بارے میں کچھ سنتا ہے تو اسے بڑھا چڑھا کر بیان کرتا ہے اور یہ اُسے بَرہنہ کرنے سے بڑا گناہ ہے ۔(احیاء علوم الدین،کتاب آداب الالفۃ،الباب الثانی،۲ /۲۲۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
پردہ پوشی کی مختلف صورتیں اور ان کے احکام
کسی شخص کا ایسا فعل یا قول جس کا ظاہر کرنا اسے ناپسند ہو تو* اگر وہ قول یا فعل خلافِ شریعت نہ ہو تو اس کی پردہ پوشی لازم ہے اور* اگر وہ قول یا فعل شریعت