17سخت ترین گناہ
حضرتِ سیدنا علامہ مُلّا علی قاری حنفی علیہ رحمۃُ اللہِ القویلکھتے ہیں :17گناہِ کبیرہ بہت سخت ہیں :چار دل کے:(۱)شرک و کفر(۲)گناہ پر اَڑنے کی نیّت (۳)اﷲکی رحمت سے مایوسی(۴) اللہ کی خفیہ تدبیر سے بے خوفی۔چار زبان میں :(۱)جھوٹی گواہی (۲)پاک دامنوں پر تہمت(۳)جھوٹی قسم(۴)جادو۔تین پیٹ کے گناہ: (۱)یتیم کا (مال)کھانا(۲)شراب پینا(۳)سود کھانا۔دو شرم گاہ کے:(۱)زنا(۲) لواطت۔ دو ہاتھ کے: (۱)چوری (۲)ناحق قتل۔ایک پاؤں کا(۱)میدانِ جہاد سے بھاگ جانا۔ایک سارے بدن کا:(۱)یعنی والدین کی نافرمانی۔(مرقاۃ المفاتیح،۱/۲۲۱،تحت الحدیث:۵۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۲۰) پردہ پوشی
اَعرابی کا بیسواں سوال یہ تھا کہ چاہتا ہوں کہ اللہعَزَّوَجَلَّ میری پردہ پوشی فرمائے۔خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: اپنے مسلمان بھائیوں کے عیب چھپاؤ،اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہاری پردہ پوشی فرمائے گا۔
عیب پوشی کرنے والے کی قیامت کے دن پردہ پوشی ہوگی
محبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ