Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
82 - 118
علیہنے فرمایا : سچ کہا ، پھر فرمایا : جب لوگوں کے ہاتھوں میں نامہ اعمال دیا جائے اور تمہیں پتا نہ ہو کہ تمہارے سیدھے ہاتھ میں نامہ اعمال دیا جائے گا یا اُلٹے ہاتھ میں ! تو کیا اس وقت تمہیں یہ پسند ہوگا کہ میں تمہارا یہ کام کروں ؟ بولی : بالکل نہیں ، آپ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہنے فرمایا : سچ کہا ، پھر فرمایا : جب پل صِراط سے گزرنے کا وقت آئے اور تمہیں پتہ نہ ہو کہ تم نجات پاؤ گی یا نہیں !تو کیا اس وقت تمہیں یہ پسند ہوگا کہ میں تمہارا یہ کام کروں ؟ بولی : بالکل نہیں ، آپ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہنے فرمایا : سچ کہا ، پھر پوچھا : جب تمہیں میزان عمل پر لایا جائے اور تمہیں معلوم نہ ہو کہ تمہارے نیک اعمال کا پلہ بھاری ہوگا یا نہیں ! تو کیا اس وقت تمہیں یہ پسند ہوگا کہ میں تمہارا یہ کام کروں ؟ بولی : بالکل نہیں ، آپ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہنے فرمایا : سچ کہا ، پھر فرمایا : جب تمہیں اللہعَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں سوالات کے لئے کھڑا کیا جائے کیا اس وقت تمہیں یہ پسند ہوگا کہ میں تمہارا یہ کام کروں ؟ بولی : بالکل نہیں ، آپ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہنے فرمایا : سچ کہا ، پھر فرمایا : اے خدا کی بندی ! اللہعَزَّوَجَلَّ سے ڈر ! اللہعَزَّوَجَلَّ تجھ پر انعام و اکرام بھی فرمائے گا اور تجھے بھلائی بھی عطا فرمائے گا ۔ اس کے بعد وہ عورت گھر لوٹ آئی تو شوہر بولا : کیا ہوا ؟ بولی : تم بھی بیکار ہو ہم بھی بیکار ہیں ، یہ کہہ کر وہ نماز، روزے اوردیگر عبادت میں لگ گئی ۔  (الثقات للعجلی،۲/۱۱۹ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد