Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
72 - 118
کے ساتھ ہے تم میں سے بہتر وہ ہیں جن کو دیر سے غصہ آئے اور جلد چلا جائے اور تم میں سے بُرے وہ ہیں جن کو جلدی غصہ آئے اور دیر سے جائے۔(مشکوٰۃ،کتاب الآداب،باب الامر بالمعروف، ۲/۲۳۹، الحدیث:۵۱۴۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بے نظیر و بے مثال بُردباری
	حضرت سیِّدُنااَحنف بن قیس رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ  سے پوچھا گیا کہ آپ نے بُردباری کہاں سے سیکھی ہے ؟ فرمایا : حضرت سیِّدُنا قیس بن عاصم رضی اللہ تعالٰی عنہ سے۔ پوچھا گیا : وہ کس قدر بُردبار تھے ؟ فرمایا : ایک مرتبہ وہ اپنے گھر میں بیٹھے تھے کہ ایک لونڈی ان کے پاس سیخ لائی جس پربُھنا ہوا گوشت تھا ،  وہ ا س کے ہاتھ سے گر کر آپ کے ایک چھوٹے صاحبزادے پر جاگری ، جس کے باعث اس کا اِنتقال ہوگیا ۔ لونڈی یہ دیکھ کر ڈرگئی تو اُنہوں نے فرمایا : ڈرنے کی ضرورت نہیں ! میں نے تجھے اللہعَزَّوَجَلَّ کی رِضا کے لئے آزاد کیا۔(احیاء علوم الدین،کتاب ریاضۃ النفس،بیان علامات حسن الخلق، ۳/۸۸)اللہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
یہ بڑھاپے کی وجہ سے ہے 
	ایک بوڑھے آدمی نے کسی طبیب سے کہا کہ میری نگاہ موٹی ہوگئی ہے،