Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
73 - 118
طبیب نے کہا :بڑھاپے کی وجہ سے،وہ بولا: اونچا سننے لگا ہوں ، جواب ملا: بڑھاپے کی وجہ سے،بولا: کمر ٹیڑھی ہوگئی ہے، کہا: بڑھاپے کی وجہ سے، آخر میں بوڑھا بولا کہ جاہل طبیب! تجھے بڑھاپے کے سوا کچھ نہیں آتا؟ جواب ملا :یہ بے موقعہ غصہ بھی بڑھاپے کی وجہ سے ہے۔(مرقات)(مراۃ المناجیح ،۶/۲۲۴)
گناہ سے نفرت ہے گناہگار سے نہیں 
	مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا ابو دَرْداء رضی اللہ تعالٰی عنہکا ایک شخص کے پاس سے گزر ہوا جس نے کوئی گناہ کیا تھا اور لوگ اسے بُرابھلا کہہ رہے تھے ۔ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہنے لوگوں سے ارشاد فرمایا : تمہارا کیا خیال ہے اگر تم اس آدمی کو کسی کنویں میں گرا ہوادیکھو تو اسے نکالو گے نہیں ؟ وہ بولے : بالکل نکالیں گے ۔ فرمایا : تو اپنے بھائی کو برا بھلا مت کہو اور اللہعَزَّوَجَلَّ کاشکر کرو کہ اس نے تمہیں اس گناہ سے محفوظ رکھا ! وہ بولے: کیا آپ کو یہ بُرا نہیں لگ رہا ؟ فرمایا : مجھے صرف اس کے عمل سے نفرت ہے اگر وہ برے کام چھوڑ دے تو میرا بھائی ہے ۔(منہاج القاصدین،کتاب الامر بالمعروف، ص۵۲۴)
بُردباری ہر درد کی دوا ہے
	کسی عقل مند کے پاس اُس کا ایک دوست گیا توعقل مندنے اُس کے سامنے کھانا رکھا ، اس کی بیوی انتہائی بداَخلاق تھی ، اس نے آکر دسترخوان اٹھایا اور اپنے شوہر کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا ، دوست یہ معاملہ دیکھ کر غصے کی حالت میں باہر نکل