اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ علیہ وسلَّمکے نا پسندیدہ بندے
قرآن وحدیث میں جن بندوں کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے ان میں سے چند یہ ہیں : * خیانت کرنے والا(پارہ۱۰، الانفال:۵۸)* فخر کرنے والا(پارہ۵، النساء:۳۶)*فسادی (پارہ۲۰،القصص:۷۷)ئبُری بات کا اعلان کرنے والا(پارہ۶، النسائ:۱۴۸)ئفحش گوئی سے کام لینے والا( ابو داوٗد،۴/۳۳۰،حدیث:۴۷۹۲)* اِسْبَالکرنے والا(جبکہ تکبر کے ساتھ ہو)(السنن الکبری للنسائی،۵/۴۸۸، حدیث: ۹۷۰۴)اِسْبَال : تہہ بند یا پائنچہ ٹخنوں سے نیچے خصوصاً زمین تک رکھنااسبال کہلاتا ہے۔(فتاوی رضویہ،۲۱ /۳۷۶)*احسان جتانے والا*گڑگڑا کر سوال کرنے والا(شعب الایمان،۵/۱۶۳،حدیث:۶۲۰۲)* جاہل بوڑھا(کنزالعمال،۸/۱۷،جزء:۱۶،حدیث: ۴۳۸۲۸)*بوڑھا زانی(ترمذی،۴/۲۵۶، حدیث:۲۵۷۷)*متکبر فقیر (ترمذی،۴/۲۵۶، حدیث:۲۵۷۷)*ظالم مالدار(ترمذی،۴/۲۵۶، حدیث: ۲۵۷۷)*بھوک سے زیادہ کھانے والا (کنزالعمال،۸/۳۷، جزئ:۱۶،حدیث: ۴۴۰۲۲)*اللہ عزوجل کی اطاعت سے غافل (کنزالعمال،۸/۳۷،جزء:۱۶،حدیث: ۴۴۰۲۲) * سنت کا تارِک (کنزالعمال، ۸/۳۷،جزء:۱۶،حدیث: ۴۴۰۲۲)* پڑوسیوں کو تکلیف دینے والا (کنزالعمال، ۸/۳۷،جزء:۱۶،حدیث: ۴۴۰۲۲)*زندگی بھر بخل اور موت کے وقت سخاوت کرنے والا(کنزالعمال،۲/۱۸۰، جزء:۳، حدیث: ۷۳۷۳)