*بڑھاپے میں جوان نظر آنے کی کوشش کرنے والا(کنزالعمال،۳/۲۸۴،جزء:۶، حدیث: ۱۷۳۳۱)
اللہعَزَّوَجَلَّ ہمیں مذکورہ بالا کاموں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۱۷) غصہ مت کرو
اَعرابی کاسترھواں سوال یہ تھا کہ اللہعَزَّوَجَلَّ کی ناراضی سے امان کا طلب گار ہوں۔سرکارِمدینۂ منوّرہ،سردارِمکّۂ مکرّمہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا:کسی پر غصہ مت کرو، اللہعَزَّوَجَلَّ کی ناراضی سے امان پاجاؤ گے۔
غصہ کسے کہتے ہیں ؟
غَضَب یعنی غصہ نَفْس کے اس جوش کا نام ہے جو دوسرے سے بدلہ لینے یا اسے دَفع (یعنی دُور)کرنے پر اُبھارے۔غصہ اچھا بھی ہے اور بُرا بھی، اللہ(عَزَّوَجَلَّ ) کے لئے غصہ اچھا ہے جیسے مجاہد غازی کو کفار پر یا کسی واعِظ عالِم کو فُسّاق و فجار پر یا ماں باپ کو نافرمان اولاد پر آئے اور بُرا بھی ہوتا ہے جیسے وہ غصہ جو نفسانیت کے لئے کسی پر آئے۔ اللہ تعالیٰ کے لیے جو غضب کا لفظ آتا ہے وہاں غضب کے معنی ہوتے ہیں ناراضی و قہر کیونکہ وہ نفس و نفسانیت سے پاک ہے۔(مرأۃ المناجیح، ۶/۶۵۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد