Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
63 - 118
(۱۵)  رزق میں فراخی 
	اَعرابی کا پندرھواں سوال یہ تھا کہ رِزْق میں کشادگی چاہتا ہوں۔حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا:ہمیشہ باوضو رہو،تمہارے رِزْق میں فراخی آئے گی ۔
شہادت کی فضیلت پانے کا نسخہ 
	ہر وَقْت باوُضو رہنا بڑی سعادت کی بات ہے اور یہ زیادہ مشکل بھی نہیں ، صِرْف یہ کرنا ہوگا کہ جب بھی وُضو ٹوٹ جائے دوبارہ کرلیا جائے ، رفتہ رفتہ عادت بن ہی جائے گی لیکن ہر بار نیت کرنا نہ بھولئے گا۔مدینے کے تاجدار  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے حضرتِ سیِّدُنا انس رضی اللہ تعالٰی عنہسے فرمایا:بیٹا! اگر تم ہمیشہ باوُضو رہنے کی اِستِطاعت رکھو تو ایسا ہی کرو کیونکہ ملکُ الموت جس بندے کی روح حالتِ وُضو میں قبض کریں اُس کیلئے شہادت لکھ دی جاتی ہے۔  (شُعَبُ الْاِیمان،۳/۲۹:حدیث۲۷۸۳)
	اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّحْمٰنفرماتے ہیں :ہر وقت باوضو رہنا ہرحَدث (یعنی وضو توڑنے کا سبب پائے جانے)کے بعد معاً (یعنی فوراً)وضو کرنا مُستحَب ہے۔(فتاوٰی رضویہ ،۱/۷۰۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
’’احمد رضا‘‘ کے سات حُرُوف کی 
نسبت سے ہر وَقْت باوُضو رہنے کے سات فضائل 
	 امامِ اہلسنّت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّحْمٰنفرماتے ہیں : بعض عارِفین