Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
53 - 118
بھی ناراض ہوتا ہے۔(شرح بخاری لابن بطال،کتاب الزکاۃ،باب اخذ الصدقۃ من الاغنیاء،۳/۵۴۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مظلوم جانور کی بددعا 
	 مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان مرقاۃ شرح مشکوٰۃ کے حوالے سے لکھتے ہیں : مظلوم جانور بلکہ مظلوم کافِر و فاسِق کی بھی دعا قبول ہوتی ہے اگرچہ مسلمان مظلوم کی دعا زیادہ قبول ہے،کیونکہ مظلوم مضطرو بے قرار ہوتا ( ہے) اور بے قرار کی دعا عرش پر قرار کرتی ہے ربّ فرماتاہے: اَمَّنۡ یُّجِیۡبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ(ترجمۂ کنزالایمان: یا وہ جو لاچار کی سنتا ہے جب اسے پکارے۔ (پ۲۰، النمل:۶۲))۔(مراٰۃ المناجیح ،۳/۳۰۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 گھوڑے نے کبھی ٹھوکر کیوں نہ کھائی؟
	حضرت سیدنا علی المرتضی کَرَّمَ اللہ تعالٰی وَجہَہُ الکرِیمسے اِستفسار کیا گیا:کیا بات ہے کہ آپ کے گھوڑے نے کبھی ٹھوکر نہیں کھائی؟ارشاد فرمایا:میں نے اس سے کبھی کسی مسلمان کی کھیتی کو نہیں روندا۔(فیض القدیر،۱/۴۰۰،تحت الحدیث: ۵۱۰)اللہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد