Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
50 - 118
اچھی طرح غسل کرنے کا طریقہ 
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ616صَفحات پر مشتمل کتاب،نیکی کی دعوت(حصہ اول) صَفْحَہ137پر  ہے:نیّت کے بغیر بھی غسل ہو جائے گا مگر ثواب نہیں ملیگا،اس لئے بِغیرزَبان ہِلائے دل میں اس طرح نیّت کیجئے کہ میں پاکی حاصِل کرنے کیلئے غسل کرتا ہوں۔ پہلے دونوں ہاتھ پہنچوں تک تین تین بار دھوئیے،پھراِستِنجے کی جگہ دھوئیے خواہ نَجاست ہویانہ ہو،پھرجِسم پر اگرکہیں نَجاست ہوتو اُس کودُورکیجئے پھرنَمازکاساوُضوکیجئے مگرپاؤں نہ دھوئیے،ہاں اگرچَوکی وغیرہ پر غسل کررہے ہیں توپاؤں بھی دھولیجئے،پھربدن پرتیل کی طرح پانی چُپڑلیجئے،خُصو صًا سرد یوں میں (اِس دَوران صابُن بھی لگاسکتے ہیں )پھرتین بار سید ھے کندھے پرپانی بہایئے،پھرتین باراُلٹے کندھے پر،پھرسر پراورتمام بدن پرتین بار،پھر غسل کی جگہ سے الگ ہوجائیے،اگروُضوکرنے میں پاؤں نہیں دھوئے تھے تواب دھو لیجئے۔نَہانے میں قبلہ رُخ نہ ہوں ،تمام بدن پرہاتھ پَھیر کرمل کرنہائیے۔ایسی جگہ نہانا چاہئے جہاں کسی کی نظر نہ پڑے اگریہ ممکِن نہ ہوتومَرد اپناسَتر(ناف سے لے کر دونوں گُھٹنوں سَمیت)کسی موٹے کپڑے سے چھپالے،موٹاکپڑانہ ہوتوحَسبِ ِضَرور ت دو یا تین کپڑے لپیٹ لے کیوں کہ باریک کپڑاہوگاتوپانی سے بدن پرچِپک جا ئے گا اورمَعَاذَ اللہعَزَّوَجَلَّ! گُھٹنوں یارانوں وغیرہ کی رنگت ظاہِر ہوگی،عورت کو تو اور بھی زِیادہ احتیاط کی حاجت ہے۔دَورانِ غسل کسی قسم کی گُفتگومت