Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
49 - 118
(۱۰)گناہوں سے پاک ہونے کا طریقہ 
	اَعرابی کا دسواں سوال یہ تھا کہ (روزقیامت) گناہوں سے پاک ہوکر  اللہعَزَّوَجَلَّ سے ملنا چاہتا ہوں۔ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا:غسلِ جنابت خوب اچھی طرح کیا کرو، اللہعَزَّوَجَلَّ سے اس حال میں ملو گے کہ تم پر کوئی گناہ نہ ہوگا۔ 
جنت میں داخل ہوگا
	حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ اللہکے مَحبوب، دانائے غُیوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے فرمایا :پانچ چیز یں ایسی ہیں جو انہیں ایمان کی حالت میں ادا کریگا جنت میں داخل ہوگا:(۱) پانچ نَماز وں کے وُضو ،رکوع ، سجود اور اوقات کا لحاظ رکھے (۲) رمضان کے روزے رکھے (۳) اگر اِستطاعت رکھتا ہو تو بیتُ اللہ کا حج کرے(۴) خوش دلی کے ساتھ زکوٰۃ دے (۵)اور اما نت ادا کرے۔عر ض کیا گیا:یا نَبِیَّ اللہ!اما نت کی ادا ئیگی سے کیا مرا د ہے؟ارشاد فرمایا: غسلِ جنابت کر نا ،بے شک  اللہعَزَّوَجَلَّ نے ابن آدم کو اپنے دین میں سے غسل کے علاوہ کسی چیز کا امین نہیں بنایا۔(مجمع الزوائد،کتاب الایمان ،با ب فیمابنی علیہ الاسلام،۱/۲۰۴،حدیث:۱۳۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد